بڑے سائز میں دیکھنے کے لئے تصویر پر کلک کیجئے |
ہندوستان سے بلا مبالغہ سینکڑوں اردو اخبارات ، روزانہ ، سہ روزہ ، ہفت روزہ اور پندرہ روزہ بنیاد پر شائع ہوتے ہیں۔ اور ان میں سے تقریباً سبھی کی اپنی ویب سائیٹس بھی قائم ہیں۔
لیکن ۔۔۔ پرنٹ شکل کے اخبار میں اور ویب ایڈیشن کی خبروں میں جو فرق ہوتا ہے ، اس سے ناواقفیت کے سبب یہ تمام ہی اخبارات اپنے پرنٹ ایڈیشن کی خبریں جوں کی توں تصویری صورت میں ویب سائیٹ پر پیش کر دیتے ہیں جس کے سبب یہ خبریں ایک طرف تو سرچ انجنز میں شامل نہیں ہو پاتیں اور دوسری طرف بھاری بھرکم امیجز کے سبب آج کا نیٹ قاری ان ویب صفحات کو کھول کر پڑھنے سے بھی گریز کرتا ہے۔
ہر چند کہ کچھ ہندوستانی اردو اخبارات نے اپنے یونیکوڈ ویب ایڈیشن پیش تو کئے ہیں جیسے روزنامہ آگ لکھنؤ ، روزنامہ اردو ٹائمز ممبئی ، چوتھی دنیا حیدرآباد، اردو تہذیب نئی دہلی اور ایشیا ایکسپریس اورنگ آباد۔ مگر آرکائیو خبروں کا مطالعہ اور اِن-سائیٹ سرچنگ ونیز سرچ انجن آپٹی مائزیشن کے معاملے میں ان اخبارات نے بھی کوئی خاص توجہ نہیں دی ہے لہذا خبروں کی گوگل سرچنگ میں ان اخبارات کا ڈیٹا بھی سامنے نہیں آ پاتا۔
اسی کمی کا اندازہ کرتے ہوئے حیدرآباد کے ادارہ تعمیر ویب ڈیولپمنٹ نے (جس نے پچھلے سال بچوں کی کارٹون/کامکس ویب سائیٹ "اردو کڈز کارٹون" کی داغ بیل ڈالی تھی) اسی ماہ فبروری 2013ء میں موجودہ تکنیکی و سوشل میڈیا ویب معیار کے مطابق ہندوستان کے پہلے مکمل سرچ بیسڈ اردو نیوز ویب پورٹل کا آغاز کیا ہے۔
ہندوستان کی موقر و معتبر قومی نیوز ایجنسیوں پی۔ٹی۔آئی ، یو۔این۔آئی ، آئی۔اے۔این۔ایس کے علاوہ مقامی خبررساں اداروں جیسے انقلاب نیوز نیٹ ورک (ممبئی) ، سہارا نیوز بیورو (دہلی)، سیاست نیوز (حیدرآباد)، منصف نیوز بیورو (حیدرآباد) اور اعتماد نیوز (حیدرآباد) کی اہم اور قابل مطالعہ خبروں کا انتخاب اس نیوز پورٹل پر شائع کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ اس اردو پورٹل کو صرف خبروں تک محدود نہ رکھتے ہوئے کئی دلچسپ اور معلوماتی سلسلے بھی مختلف موضوعات کی شکل میں شروع کئے گئے ہیں جیسے ۔۔۔
- ہندوستان کی تاریخ ، جغرافیہ ، تہذیب و ثقافت
- تاریخِ دکن (سلطنت آصفیہ)
- مسلمانان ہند کے مسائل و موضوعات ، کالم / تجزیے
- ہندوستانی شعر و ادب ، افسانے ، ناول اور کلاسیک
- جنسی تعلیم و تربیت (سیکس ایجوکیشن)
امید ہے کہ اردو ویب دنیا میں ہندوستانی نقطہ نظر کے حوالے سے روزمرہ کی اہم خبریں اور دیگر ضروری و دلچسپ معلومات کی جو کمی محسوس کی جا رہی تھی وہ اب کسی حد تک دور ہو جائے گی۔
بڑے سائز میں دیکھنے کے لئے تصویر پر کلک کیجئے |
اک اچھا اور درست سمت قدم اٹھایا گیا ہے۔
جواب دیںحذف کریںبہت اچھا اقدام اور خبر ہے یہ
جواب دیںحذف کریںاس فیصلہ کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم
جواب دیںحذف کریںسعید
بہت خوب ہے بھائی جان ۔آپ کا بلاگ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے ۔کافی دنوں سے آپ کے بلاگ کا قاری ہوں۔آپ کا ای میل ایڈریس ڈھونڈ رہا تھا مگر نہیں ملا ۔خیر کوئی بات نہیں
جواب دیںحذف کریںhttp://alamullah.blogspot.in
یہ ناچیز کا بلاگ ہے ۔آپ کے کی رائے اور تبصرے کا انتظار رہے گا ۔اس سے یقینا مجھے مدد ملے گی ۔امید کہ آرا سے نوازیں گے۔
والسلام
علم
تعمیر نیوز ڈاٹ کام : منظوم تاثرات
جواب دیںحذف کریںاحمد علی برقی اعظمی
ہے نہایت کار آمد پورٹل تعمیر نیوز
رکھتا ہے حالاتِ حاضر سے جو سب کو باخبر
جاری و ساری رہے اس کا یونہی یہ فیضِ عام
ہے یہ تعمیری خبر کا اک وسیلہ معتبر
آن لائن نیوز ویب سائیٹ مکرم کی ہے
کرتی ہے حالات کا جو تجزیہ ہو کر نڈر
کامیابی سے ہو یہ اپنے مشن میں ہمکنار
اس کے ہوں مداح اقصائے جہاں میں دیدہ ور
اس کے ہیں اردو کتابوں پر جو ادبی تبصرے
ہیں یہ گلزار ادب میں نخلِ دانش کرے ثمر
کتنے ہی بے نام چہروں کو ملی اس سے شناخت
حیدر آبادی ثقافت اس کے ہے پیشِ نظر
اہلِ اردو کے لئے برقی ہے یہ اک فالِ نیک
اس لئے ارباب ِ دانش کا ہے منظورِ نظر