اردو محفل کی اس خبر (عنیقہ ناز صاحبہ کا انتقال پرملال) اور معروف بلاگر ایم۔بلال۔ایم کی اس تحریر (ڈاکٹر عنیقہ ناز چلی گئیں) کے ذریعے یہ افسوسناک اور غم انگیز اطلاع ملی کہ:
ڈاکٹر عنیقہ ناز نے 22/اکتوبر 2012 بروز پیر ، اس دارِ فانی کو الوداع کہا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
پچھلے کچھ دنوں سے فیس بک پر ان سے چند موضوعات پر گفتگو جاری تھی اور جب دو تین دن کا تعطل آیا تو شبہ ہوا تھا کہ پتا نہیں کیا ہوا ہے کہ وہ کوئی جواب نہیں دے رہیں ۔۔۔ جبکہ ایسا کبھی نہیں ہوا تھا کہ انہوں نے کوئی گفتگو ادھوری چھوڑی ہو۔
لاکھ نظریاتی اختلافات سہی ، مگر اردو بلاگنگ کی وہ ایک نمائیندہ اور نامور شخصیت تھیں ۔۔ ہم اردو بلاگرز شاید کبھی ان کی شخصیت اور ان کی تحریروں کو فراموش نہ کر سکیں۔
حقیقتا یہ ایک المناک اور سوگوار واقعہ ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں انہیں مقام عطا کرے ، لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے اور خاص طور پر ان کی دختر مشعل (جو میری چھوٹی لڑکی کی ہم عمر ہے) کو ماں کا غم سہنے کی ہمت عطا کرے۔
جنہیں ہوا کی رفاقت عزیز تھی ان کو
زمیں کے رشتوں سے منہ موڑتے ہی دیکھا ہے
الوداع عنیقہ ناز!
may God bless you
Author Details
Hyderabadi
بہت ہی دکھ والی خبر ہے،
جواب دیںحذف کریںبالکل بھی یقین نہیں ہو رہا ہے۔
اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔
آمین
ثم آمین
2 دنوں کے بعد
جواب دیںحذف کریںآج جب یہ خبر سنی کو ایک پل کے لئے تو یقین کرنا مشکل ہو گیا۔۔۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے آمین
اب کون ان کے جیسے انوکھے اور بولڈ سوالات کیا کرے گا؟ کون تصویر کا دوسرا رخ بھی سامنے لائے گا؟ ان کے نظریات سے لاکھ اختلافات کے باجود ان جیسی علمی گفتگو اب کون کرے گا؟ حقیقت میں اب فیس بک پر اردو کمیونٹی کے علمی مباحثوں کی رونق مانند پڑ جائے گی۔ فیس بک پر لاگ ان ہونے کے بعد ان کی کمی واضح محسوس ہو رہی ہے۔
جواب دیںحذف کریںاللہ کریم ان کے درجات بلند کرے۔ ان کی فیملی کو یہ سانحہ برداشت کرنے کا حوصلہ نصیب کرے! آمین!
.إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
جواب دیںحذف کریں