میں ہنستی ہوئی اچھی لگتی ہوں ! |
کیا میں ہنستی ہوئی آپ کو اچھی لگتی ہوں؟
اچھا ! آپ کہتے ہیں سب ہی کو اچھی لگتی ہوں!
پھر لوگ کیوں ہم لڑکیوں کی پیدائش پر غم کرتے ہیں؟
پھر لوگ کیوں رحمِ مادر میں ہی ہمیں قتل کر دیتے ہیں؟
پھر لوگ کیوں ہمیں بوجھ سمجھتے ہیں؟
آپ لوگوں کو سمجھائیں ناں !
ان کو بتلائیں ناں ۔۔ کہ
دنیا ہماری ہنسی سے کتنی روشن ہے!!
آپ کا تعاون ، آپ کی اپیل ۔۔۔
دنیا کو ہماری مسکراہٹوں سے روشن ترین
بنا سکتی ہے !!
اچھا ! آپ کہتے ہیں سب ہی کو اچھی لگتی ہوں!
پھر لوگ کیوں ہم لڑکیوں کی پیدائش پر غم کرتے ہیں؟
پھر لوگ کیوں رحمِ مادر میں ہی ہمیں قتل کر دیتے ہیں؟
پھر لوگ کیوں ہمیں بوجھ سمجھتے ہیں؟
آپ لوگوں کو سمجھائیں ناں !
ان کو بتلائیں ناں ۔۔ کہ
دنیا ہماری ہنسی سے کتنی روشن ہے!!
آپ کا تعاون ، آپ کی اپیل ۔۔۔
دنیا کو ہماری مسکراہٹوں سے روشن ترین
بنا سکتی ہے !!
بیٹیاں تو اللہ کی رحمت ہوتی ہیں ۔ کم از کم میرا تجربہ یہی ہے
جواب دیںحذف کریںحیدرآبادی بھائی السلام علیکم! جہاں تک میرا علم ہے یہ برائی اںڈیا کے پسماندہ علاقوں کے ہندووں میں عام ہے اب یہ برائی مسلمانوں اور پڑھے لکھے و صاحب حیثیت ہندووں میں بھی ہے ؟ اس بارے میں میں نہیں جانتا۔اس بارے میں شاید آپ سے جان کر میری اور بلاگ پڑھنے والے دیگر قارئین کے علم میں اضافہ ہو۔ اگرچہ پاکستان میں بھی لوگ لڑکی کی پیدائیش پر اس قدر خوش نہیں ہوتے جس قدر لڑکے کی پیدائیش پر لیکن کم از کم لڑکی کو ماں کے پیٹ میں قتل نہیں کیا جاتا بس قسمت کا لکھا سمجھ کر صبر کرلیا جاتا ہے۔
جواب دیںحذف کریںاللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت دے۔
جاپان میں مزدوری کیلئے آئے ہوئے ایک بھائی صاحب کو بیٹی کی پیدائش کی خوش خبری آئی تو ۔۔۔۔دھاڑیں مار کر بین کر رہے تھے
جواب دیںحذف کریںماشاء اللہ
جواب دیںحذف کریںبہت پیاری بچی اور بہت خوبصورت نظم ہے
اللہ بچی کو ہمیشہ خوش و خرم و آباد رکھے
آمین