نامور سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان اظہرالدین کے فرزند حادثے کا شکار - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2011/09/11

نامور سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان اظہرالدین کے فرزند حادثے کا شکار

ابھی ابھی وصول ہوئیں خبروں کے مطابق ۔۔۔
ہندوستانی کرکٹ کے سابق اور نامور کپتان محمد اظہرالدین کے دوسرے لڑکے محمد ایاز الدین کا آج ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔
آؤٹر رنگ روڈ ، پپالہ گوڑہ گیٹ کے قریب سوزوکی انٹرنیشل بائیک پر ریس کرتے ہوئے ایاز الدین اپنے دوست اجوال کے ساتھ اچانک حادثے کا شکار ہو گئے اور ٹی۔وی چینلوں کی خبر کے مطابق جائے وقوع پر ہی دونوں کا انتقال ہو گیا۔
ٹی۔وی۔9 بریکنگ نیوز : اظہرالدین کے فرزند ایاز الدین کا انتقال

واضح رہے کہ ایاز الدین مقامی لیگ کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈر مانے جاتے رہے ہیں۔


لیکن ۔۔۔۔
اپالو ہسپتال (جہاں دونوں زخمیوں کو شریک کروایا گیا ہے) کے سنیئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر پی۔ ونئے کمار نے تصدیق کی ہے کہ دونوں زخمی ابھی حیات ہیں۔ (الحمدللہ)
میڈیا پر اپنا غصہ ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب نے اپنے فیس بک پروفائل پر لکھا ہے کہ :
What sort of media do we have today? The boys are still there, though very critical. I am a direct witness as a doctor. I know their condition, which I cannot write here, but they are not gone. Unfortunately all channels are declaring them in competition with each other. No respect to truth, no respect to parents' sentiments. Disgusting. Spoke to two channel chiefs. The answer was: 'All other channels are putting it that way, is 't it? What do you want us to do?' Disgusting, disgusting

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں