مجلس کے اسمبلی قائد اکبر اویسی پر قاتلانہ حملہ - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2011/04/30

مجلس کے اسمبلی قائد اکبر اویسی پر قاتلانہ حملہ

آج صبح ساڑھے گیارہ بجے کی اطلاع کے مطابق ، حیدرآباد (دکن) کی واحد مسلم سیاسی جماعت (آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین) کے اسمبلی قائد ، 39 سالہ جناب اکبر الدین اویسی پر فائرنگ اور چاقو کے ذریعے قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ ان کے جسم سے دو گولیاں نکالی گئی ہیں۔ اس وقت حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اس سانحہ کے بعد سے حیدرآباد میں خاصی کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محترمہ انورادھا نے مجلس کے برہم نوجوان کارکنان کو دلاسا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکبر اویسی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ چیف منسٹر کرن کمار ریڈی بھی اپنی کابینہ سے اس صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اویسی ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔

اکبر الدین اویسی حیدرآباد ہی نہیں بلکہ ریاست آندھرا پردیش کے مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے مشہور و مقبول حرکیاتی قائد کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

موصولہ خبروں کے مطابق ، محمد پہلوان اور اس کے کارندوں نے زمین کے تنازعے کو بنیاد بناتے ہوئے یہ حملہ کیا ہے۔ اکبرالدین اویسی نے مقبوضہ زمین کو قبضہ سے چھڑا کر متعلقہ عہدیداروں کے حوالے کر دیا تھا کہ غریب حقداروں کو واپس کر دی جائیں۔

The Hindu - Akbaruddin Owaisi critical after Hyderabad attack
The Economic Times - MIM leader Akbaruddin Owaisi injured in attack, Hyderabad tense

4 تبصرے:

  1. اللہ اپنا رحم کرے اورتمام اچھے لوگون کو برے لوگون سے اپنی پناہ میں رکھے ،آمین

    جواب دیںحذف کریں
  2. تو پاکستان کی طرح بھارت ميں بھی علم والے ہی قتل ہوتے ہيں

    جواب دیںحذف کریں
  3. گمنام1/5/11 1:06 AM

    allah apna rehm o karam rakhe
    md.saeed palanpuri

    جواب دیںحذف کریں
  4. گمنام3/7/11 3:19 AM

    Allah jin hastieon ke duniya qayyam ki unhi mubarak hastiaon ke sadqe mai janab Akberuddin Owaisi ko jald shifa de,

    جواب دیںحذف کریں