ہندوستانی کرنسی کا علامتی نشان - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2010/07/20

ہندوستانی کرنسی کا علامتی نشان

ہندوستانی کرنسی کا علامتی نشان آخرکار منتخب کر لیا گیا ہے۔

چند ماہ قبل حکومتِ ہند کی جانب سے علامتی نشان کو ڈیزائن کرنے کا مقابلہ شروع کیا گیا تھا۔ مقابلے کے لئے تقریباً 3000 درخواستیں موصول ہوئیں۔
آئی آئی ٹی ، ممبئی کے پوسٹ گرئجویٹ ڈی۔ ادئے کمار کا ڈیزائن کردہ سمبل اس مقابلے کا فاتح قرار پایا۔ یہ علامت دیوناگری رسم الخط کے حرف "र" اور رومن رسم الخط کے حرف "R" کی آمیزش سے تخلیق کی گئی ہے۔

اس موقع پر ہندوستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ :
یہ علامتی نشان بھارتی کرنسی کے مخصوص کردار اور شناخت کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستانی معیشت کی مضبوطی اور طاقت کا بھی اجاگر کرے گا۔

وکی پیڈیا پر تفصیل : یہاں

2 تبصرے:

  1. معيشت کی مضبوطی کا تعلق ميری سمجھ ميں نہيں آيا

    جواب دیںحذف کریں
  2. ایزی لیں محترم
    وزیروں کا کیا ہے کچھ بھی کہہ دیتے ہیں منہ اٹھا کر

    جواب دیںحذف کریں