بچوں کو سنانے کوئی صاف ستھرا گانا ڈھونڈنا بھی بڑا مشکل ہو گیا ہے۔
ہم نے تو اپنے لڑکپن میں جو سنا وہ کچھ بڑے ہونے پر اپنے سے کافی چھوٹے کزنز کو بھی گا گا کر سنایا۔
اب کیا معلوم تھا کہ اتنے سال بعد وہی گانا اپنی خود کی اولاد کو بھی سنانا پڑے گا۔
لیجئے ، فلم معصوم کا یہ دلچسپ گانا آپ بھی سنئے ۔۔۔۔۔۔
***
لکڑی کی کاٹھی ، کاٹھ ہی کا گھوڑا
گھوڑے کی دُم پہ جو مارا ہتھوڑا
دوڑا دوڑا دوڑا گھوڑا ، دُم اُٹھا کے دوڑا
گھوڑا پہنچا چوک میں ، چوک میں تھا نائی
گھوڑے جی کی نائی نے حجامت جو بنائی
بگ ٹٹ ، بگ ٹٹ ، بگ ٹٹ ، بگ ٹٹ
گھوڑا پہنچا چوک
دوڑا دوڑا دوڑا گھوڑا ، دُم اُٹھا کے دوڑا
گھوڑا تھا گھمنڈی ، پہنچا سبزی منڈی
سبزی منڈی برف پڑی تھی ، برف میں لگ گئی ٹھنڈی
بگ ٹٹ ، بگ ٹٹ ، بگ ٹٹ ، بگ ٹٹ
گھوڑا تھا گھمنڈی
دوڑا دوڑا دوڑا گھوڑا ، دُم اُٹھا کے دوڑا
گھوڑا اپنا تگڑا ہے ، دیکھو کتنی چربی ہے
چلتا ہے مہرولی میں پر گھوڑا اپنا عربی ہے
بگ ٹٹ ، بگ ٹٹ ، بگ ٹٹ ، بگ ٹٹ
گھوڑا اپنا تگڑا ہے ۔۔۔
بانہہ چھڑا کے دوڑا گھوڑا ، دُم اُٹھا کے دوڑا
دوڑا دوڑا دوڑا گھوڑا ، دُم اُٹھا کے دوڑا
لکڑی کی کاٹھی ، کاٹھ ہی کا گھوڑا
***
فلم : معصوم (1983ء) ، گلوکار : ونیتا مشرا ، گرپریت کور ، گوری باپٹ
2010/03/16
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Hyderabadi
میری تین سالہ بیٹی ڈیڑھ سال کی عمر سے اس گانے کی پرستار ہے۔ پہلے میں اسے گا کر سناتی تھی۔ پھر یو ٹیوب پہ گانا مل گیا۔ اب بھی ہر دوسرے تیسرے دن انکی فرمائش اس گانے کو سننے کی ہوتی ہے۔ مگر میرا خیال ہے کہ اس گانے میں جو آپ نے لکھا ہے کچھ تصحیح کی ضرورت ہے کیونکہ اس گانے میں چیزیں الٹی بتائ گئ ہیں تو گھوڑے کے بگٹٹ بھاگنے کو ٹٹ بگ کر دیا گیا ہے اور یہ طغبغ نہیں ہے۔ اسی طرح پہلا بول اس طرح ہے کہ لکڑی کی کاٹھی، کاٹھ ہی کا گھوڑا،کاٹھی گھوڑے پہ ڈالی جاتی ہے اور کاٹھ تو لکڑی کو کہتے ہیں۔
جواب دیںحذف کریںکچھ اور چیزیں بھی قابل تصحیح ہیں ابھی وقت نہیں ہے۔ آپ یہ گانا یق ٹیوب پہ دیکھ سکتے ہیں۔ لنک یہ ہے۔
http://www.youtube.com/watch?v=uafP78m_v9U
تصحیح کر لیں یہ چغ پغ نہیں ہے۔
جواب دیںحذف کریںحيدر آبادی صاحب کنفيوذ کامی نے حيدر آباد کے خلاف ايک بلاگ لکھا ہے اس پر مجھے آپکا کوئی تبصرہ نظر نہيں آيا ذرا خبر تو ليں اس کی
جواب دیںحذف کریںآج تبصرہ کيسے ہو گيا ميرا ميں تو پہلے کئي بار آپکے بلاگ پر تبصرہ کی کوشش کی ہوتا ہی نہيں
جواب دیںحذف کریںاگر مجھے صحيح طور ياد ہے تو فلم معصوم چھ دہائياں قبل بنی تھی
جواب دیںحذف کریں@ عنیقہ ناز
جواب دیںحذف کریںاصلاح کیلئے بہت شکریہ۔ یوٹیوب ویڈیو کا لنک میں نے خود بھی دے رکھا ہے۔
مجھے تو کچھ ایسا ہی سنائی دیا جیسا کہ تحریر کیا ہے پھر بھی ہندی فلمی نغموں کی معروف ویب سائیٹ سے چیک کیا تھا پر وہاں بھی کچھ ایسا ہی لکھا نظر آیا۔
@ asma paris
کنفیوز کامی صاحب کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔ پھر بھی میں نے تبصرہ کر دیا ہے اور یہی بات فیس پر یہاں محفوظ کر دی ہے۔
@ افتخار اجمل بھوپال
افتخار انکل ، آپ شائد اپنے دور کی فلم کی بات کر رہے ہوں جس کا نام بھی ممکن ہے کہ معصوم رہا ہو۔ جبکہ مجھے اس نام کی دو فلموں کا علم ہے ، ایک تو بابرا شریف کی پاکستانی فلم معصوم (1975ء) اور دوسری یہی متذکرہ 1983ء کی انڈین فلم۔
میں نے یہ نغمہ انڈس ٹی وی پر بچوں کے ایک پروگرام میں سنا تھا اور میرے بیٹے کا یہ بہت پسندیدہ نغمہ ہے۔ ویسے اور بھی نغمات ہیں جیسے
جواب دیںحذف کریںدادی دادی اماں مان جاو
یا
ہم بھی اگر بچے ہوتے
یا کٹورے پہ کٹورہ بیٹا باپ سے بھی گورا