انتقال پرملال : شیخ طنطاوی (مصر) اور مولانا حسامی عاقل (حیدرآباد دکن) - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2010/03/13

انتقال پرملال : شیخ طنطاوی (مصر) اور مولانا حسامی عاقل (حیدرآباد دکن)

جامعہ الازہر کے وائس چانسلر شیخ محمد سید الطنطاوی ، بدھ 10-مارچ-2010ء کی صبح دل کے دورہ کے سبب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انتقال کر گئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون۔
شیخ طنطاوی کنگ فیصل عالمی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی خاطر سعودی عرب پہنچے تھے مگر اپنے وطن کو واپسی سے عین قبل داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
شیخ طنطاوی کئی اہم کتابوں کے مصنف تھے۔ جن میں قرآن کریم کی تفسیر ، عہد رسالت میں غزوات اور سرایا ، قرآن کریم میں مذکور قصے ، اسلام میں مکالمے کا ادب اور حج و عمرہ کے احکام ۔۔۔۔ قابل ذکر ہیں۔

ہندوستان کے ممتاز عالم دین مولانا محمد حمید الدین حسامی عاقل نے بروز جمعہ 12-مارچ-2010ء صبح کی ابتدائی ساعتوں میں داعی اجل کو لبیک کہا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے رکن شوریٰ ، جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد (دکن) کے بانی اور بیشمار علمی ، ادبی ، سماجی ، دینی و ملی تنظیموں کے سرگرم رکن اور سرپرست تھے۔
مولانا عاقل کے متعلق تفصیلی خبر ، اسی بلاگ پر یہاں ملاحظہ فرمائیں (خبر بشکریہ : روزنامہ اعتماد ، 13-مارچ-2010ء)


دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان بزرگان دین کی مغفرت فرمائے اور اپنے وطن اور امت مسلمہ کی خدمات پر انہیں اچھے اجر سے نوازے اور جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے ، آمین۔

2 تبصرے: