بیوی او بیوی ۔۔۔ - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2010/03/01

بیوی او بیوی ۔۔۔

زمانہ ہائی اسکول کے ہمارے دوست سرینواس راؤ چکرورتی نے کافی دن بعد امریکہ سے دوبارہ یاد کیا ہے۔ لگتا ہے مہاشے نے اِن دنوں اپنی نصف بہتر سے کچھ پنگا لے لیا ہے ۔۔۔۔ لیجئے ، اس کے رومن میں لکھے گئے سوال و جواب کو اردو میں ملاحظہ فرمائیں :

سوال : گھڑی اور بیوی میں کیا فرق ہے؟
جواب : ایک بگڑتی ہے تو "بند" ہو جاتی ہے ، دوسری بگڑتی ہے تو "شروع" ہو جاتی ہے !

ڈاکٹر : آپ کا اور آپ کی بیوی کے خون کا گروپ ایک ہی ہے۔
آدمی : ہوگا۔ ضرور ہوگا۔ 20 سال سے میرا خون جو پی رہی ہے۔

سوال : موبائل اور شادی میں کیا فرق ہے؟
جواب : کوئی فرق نہیں۔ دونوں معاملات ایک جیسے ہی کچھ یوں ہیں کہ : "اور تھوڑا رک جاتا تو اچھا ماڈل ملتا"۔

سوال : ایک آدمی نے سادھو سے کہا کہ میری بیوی بہت پریشان کرتی ہے ، کوئی ترکیب بتائیں
جواب : سادھو بولا کہ اگر میرے پاس کوئی ترکیب ہوتی تو میں سادھو کیوں بنتا؟

سوال : دوا اور دارو میں کیا فرق ہے؟
جواب : دوا ایک گرل فرینڈ کی طرح ہوتی ہے ، ایکسپائر (expire) کی تاریخ کے ساتھ
جبکہ دارو بیوی کی طرح ہوتی ہے کہ "جتنی پرانی ہوگی اتنا سر چڑھ کے بولے گی"۔

5 تبصرے:

  1. گمنام3/3/10 12:19 PM

    بہت اچھا لکھا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  2. گمنام8/3/10 4:39 PM

    سوال : موبائل اور شادی میں کیا فرق ہے؟
    جواب : کوئی فرق نہیں۔ دونوں معاملات ایک جیسے ہی کچھ یوں ہیں کہ : "اور تھوڑا رک جاتا تو اچھا ماڈل ملتا"۔

    aap mardoon ko 10 se 12 saal ka diffrence kaafi nahi janab .

    جواب دیںحذف کریں