نیا سال آیا ہے
ویران صبحوں کی نیلی تہو ں سے اُبھرتا
خیابان دشت وجبل کی ٹھٹرتی خموشی میں برفیلی سیٹی بجاتا
دبے پاؤں آیا
یخ آلود شاموں کی خاموشیاں
اس کے قدموں کی آہٹ سمیٹے
گزر گاہوں پر، سائبانوں میں نوحہ کناں ہیں
در آتی ہے شب کو دریچوں کی درزوں سے
پر جوش جھونکوں کی بے مہر ٹھنڈک
برودت زدہ پانیوں پر، پرندے
کناروں پہ استادہ پیڑوں کی نمناک شاخوں کی جانب اڑے جا رہے ہیں
مکین آنگنوں میں، چھتوں پر
دھڑکتے دلوں میں ہزاروں خیالوں کی شمعیں جلائے
دبے پاؤں آتے ہوئے سال کو دیکھتے ہیں
- منیر نیازی
آپ کیلئے اور آپ کے اہلِ خانہ کیلئے یح سال اور اگلے سال مبارک ہوں
جواب دیںحذف کریںآپ کی مدد درکار ہے
ایک صاحب جو آپ کے ہموطن ہیں اُن کے پاس نوکیا 50 اِی موبائل فون سیٹ ہے ۔ اس میں وہ اُردو نہیں لکھ پاتے ۔ ان کے شہر میں ہندی تو مل رہی ہے اُردو نہیں مل رہی ۔ آپ اُن کی مدد کیجئے کہ وہ اپنے موبائل سیٹ میں اردو نصب کر سکیں ۔ مزید آپ اُن سے ای میل لکھ کر پوچھ سکتے ہیں نام پتہ یہ ہے
محمد سعيد البالنبوري
Saeed_md92@yahoo.com
یا آپ طریقہ مجھے بذریعہ ای میل بھیج ديں تو میں اُنہیں مطلع کر دوں گا یا میرے بلاگ پر تبصرہ میں لکھ دیں تو وہاں سے وہ خود ہی پڑھ لیں گے
جواب دیںحذف کریں