دل دریا سمندروں ڈونگے - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2009/08/11

دل دریا سمندروں ڈونگے

ہندی فلموں کے اداکار سلمان خان اپنے مزاج کے سبب متنازعہ اور بدنام جانے جاتے ہیں۔ لیکن کہا جاتا ہے کہ وہ ایسے فراخ دل بھی ہیں جو انسانیت کی بھلائی اور خیر خواہی کے کاموں میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں۔ سلمان خاں کا اپنا ایک این۔جی۔او ادارہ ہے جو سماجی بھلائی کے کاموں میں مصروف رہتا ہے اور غریب بستیوں کے بچوں ، یتیموں اور معذور افراد کی مقدور بھر مدد کرتا ہے۔ مگر سلمان خان کو اپنے اس ادارے کی تشہیر قبول نہیں ہے۔

ابھی حال میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران خان نے جب ایک فقیر کو سڑک پر دیکھا تو دوڑ کر اس کے پاس گئے اور پوچھا کہ کہیں وہ وہی شخص تو نہیں جو باندرہ بینڈ اسٹینڈ پر بیس سال قبل پتنگ بیچا کرتا تھا اور وہ اسی سے پتنگیں خریدا کرتے تھے۔
فقیر کی حیرت کی انتہا نہیں رہی کہ ایک مقبول اداکار بھی اسے یوں پہچان سکتا ہے؟ خان نے اسے یاد دلایا کہ کس طرح وہ بچپن میں اس سے پتنگیں لے کر اڑایا کرتے تھے۔
پھر سلمان خان نے فقیر کو کھانا کھلایا ، ملبوسات دلائے اور پچیس ہزار کی نقد رقم اس کے ہاتھوں میں تھمائی۔

شہرت و مقبولیت کے دَور میں بھی آدمی اپنے ماضی کو فراموش نہ کرے تو بلاشبہ اس کی داد دی جانی چاہئے !

خبر بحوالہ

1 تبصرہ: