یومِ آزادئ پاکستان
یومِ آزادئ ہندوستان
اِس پار اور اُس پار کے باشندگان کو مبارک ہو !!
ساری دنیا میں سب سے پیارا
جسم ہم تو وہ سایہ ہمارا
یہ میرا ہندوستان ! وہ میرا پاکستان !
میری ایک ہی ماں کے دو جڑواں بچے
دونوں ہی اک سے نٹ کھٹ ، دونوں کی اک ہی پہچان
یہ میرا ہندوستان ! وہ میرا پاکستان !
یہاں بھی وہی سورج پیلا ، ہاں وہی امبر نیلا
ہماری اک ہی زبان اردو ، یہی ہماری شایان شان
یہ میرا ہندوستان ! وہ میرا پاکستان !
گجرات و کراچی و لاہور و کشمیر و راجستھان
یہاں ہم سب بھائی بھائی ، دونوں کی اک ہی پہچان
یہ میرا ہندوستان ! وہ میرا پاکستان !
ہماری شرم و حیا ، ہماری پردہ داری
رسم و رواجوں کا یہ خوبصورت سا رحجان
یہ میرا ہندوستان ! وہ میرا پاکستان !
حسیں ہماچل یہاں ، وہاں برفیلا مَری
یہاں روشن روشن سا سماں ، وہاں جنت کے نظارے
یہ میرا ہندوستان ! وہ میرا پاکستان !
یہاں جیسی ہے وہاں کی بھی ہے ماں مری
ہماری جیسی بھی ان کی بھی وفاداری
کس لحاظ سے ہم الگ ، کیوں ہو اتنی جدائی
یہ میرا ہندوستان ! وہ میرا پاکستان !
ہم جسم تو وہ ہماری جان
ہم دماغ وہ دھیان ، الگ الگ کیوں ہو جینا پھر
مل جائیں گر تو دنیا کرے ہمیں سلام
یہ میرا ہندوستان ! وہ میرا پاکستان !
جو بیت گیا وہ کل تھا، جو آئے گا وہ مستقبل ہے
کل کی تاریک پرچھائیوں میں
رکھا روشن مستقبل نہیں کرتے
یہ میرا ہندوستان !! وہ میرا پاکستان !!
Author Details
Hyderabadi
پاکستان سے اہلِ ہندوستان کو جشنِ آزادی مبارک ہو..
جواب دیںحذف کریںاچھا کلام ہے حیدرآبادی صاحب کیا آپ نے لکھا ہے؟
آپکو مبارک ہو انگریزوں اور جاگیرداروں سے آزادی کا دن،ہمیں تو ابھی دونوں ہی سے ازادی نصیب نہیں ہوئی :(
جواب دیںحذف کریںواہ بہت خوب، واقعی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔
جواب دیںحذف کریںآپ کو یومِ آزادی مبارک ہو سیّد صاحب۔
@ مکی
جواب دیںحذف کریںشکریہ مکی صاحب۔ آپ کو بھی جشنِ آزادی پاکستان مبارک ہو۔
یہ تُک بندی میری تو نہیں ، بہت پرانی ہے ، کسی نے رومن اردو میں ای-میل سے بھیجی تھی غالباً۔
@ Abdullah
عبداللہ بھائی ، یہ آزادی بھی غنیمت ہے کہ مملکت پاکستان آج اپنا علیحدہ وجود رکھتا ہے اور برصغیری خطے میں یوں طاقت کا توازن برقرار ہے۔
@ محمد وارث
شکریہ وارث صاحب۔ اس جذبے کی ضرورت ہندوستانی میڈیا کو بھی ہے کیونکہ میڈیا ہی کے تعصب کے سبب عام ہندوستانی کے خیالات میں زبردستی تبدیلی پیدا کی جا رہی ہے۔
ہندوستانی بھائیوں کو ہند کا یوم آزادی مبارک
جواب دیںحذف کریںویسے بہت اچھی نظم ہے ،بہت بہت شکریہ آپ کا۔
عمدہ ہے
جواب دیںحذف کریں