‫M بولے تو ماسٹر میں ماسٹر - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2009/04/19

‫M بولے تو ماسٹر میں ماسٹر

M بولے تو ماسٹر میں ماسٹر
B بولے تو بنداس ڈاکٹر
B بولے تو بےمثال ایکٹر
S بولے تو شانا کیریکٹر
منا بھائی ایم-بی-بی-ایس

یہ ہمارے منا بھائی ایم-بی-بی-ایس المعروف سنجے دت کا مقبول گیت ہے۔ اور جناب کی مقبول فلم کا نام ہی یہی ہے یعنی "منا بھائی ایم-بی-بی-ایس" جس کے ایک اور سلسلہ "لگے رہو منا بھائی" کو مشہور کیا گیا ہے کہ یہ فلم گاندھی گیری پر مبنی ہے۔
تو ہمارے منا بھائی ایم-بی-بی-ایس جو کہ اترپردیش کی سماج وادی پارٹی کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں اور 15 ویں لوک سبھا الیکشن کے لئے سماج وادی پارٹی کی کنویسنگ میں مصروف ہیں ، کل پرتاپ گڑھ کے ایک جلسے میں جوشیلے انداز میں فلمی مکالمہ بول اٹھے :
مایاوتی کے راج میں سڑکیں تو ہیں لیکن ان میں گڈھے ہیں، بلب ہیں پر بجلی نہيں ہیں، ہسپتال ہیں لیکن بستر نہيں ہیں، بستر ہیں تو ڈاکٹر نہيں ہیں اور اگر ڈاکٹر بھی ہيں تو دوا نہيں ہے۔
میں یہاں کے عوام کو جادو کی جھپی دینے آیا ہوں اور مایا وتی کو بھی "پپی اور جھپّی" دوں گا۔


ہماری ہندی فلموں کے ہیرو اپنی ہیروئینوں کو پپی اور جھپی ہی کیا ، بہت کچھ دے جاتے ہیں۔ لیکن پبلک کے سامنے تو ہاتھ ذرا ہولا رکھنا چاہئے تھا منا بھائی کو۔ یہ کوئی گاندھی گیری ہوئی کہ دادا گیری؟
لہذا ضلعی انتظامیہ نے فوری قدم اٹھایا اور ضلع مجسٹریٹ کی جانب "منا بھائی" کو نوٹس جاری ہو گئی۔

تفصیل کے لئے بی-بی-سی اردو کی یہ خبر اور انگریزی میں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔

1 تبصرہ:

  1. سب چلتا ہے یہاں
    فلمی دنیا اور سیاسی دنیا میں کچھ زیادہ فرق نہیں
    وہاں‌ فنکار ناچتے ہیں
    یہاں عوام کو نچایا جاتا ہے

    جواب دیںحذف کریں