علوی نستعلیق : اردو کمپیوٹنگ کے نئے دور کی ابتداء - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2008/11/03

علوی نستعلیق : اردو کمپیوٹنگ کے نئے دور کی ابتداء

السلام علیکم ‫!
ایک مکمل اور بھرپور یونیکوڈ نستعلیق فونٹ علوی نستعلیق کا آج 2-نومبر-2008ء کو باقاعدہ اجراء کمپیوٹر کی اردو دنیا کو بہت بہت مبارک ہو۔
اردو زبان و ادب کے شیدائیان بلاشبہ اس نستعلیق فونٹ کے خالق محترم امجد حسین علوی کے تاقیامت احسان مند رہیں گے۔

یہ فونٹ ذیل کے ربط سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
http://www.urdushare.net/alvi/Alvi_Nastaleeq_1_0_0.zip

یہ زپ فائل 6 ایم۔بی سائز کی ہے۔ اس کے اندر جو فونٹ فائل ہے ، اس کا نام ہے ‫:
Alvi Nastaleeq_1_0_0_shipped.ttf

اس فائل کو آپ
Windows/Fonts
کے فولڈر میں کاپی کر دیں۔
اس کے بعد کسی بھی سافٹ وئر مثلاً ‫:
Notepad, Wordpad, Word, Excel, Powerpoint
میں علوی نستعلیق فونٹ کو منتخب کرتے ہوئے بآسانی نستعلیق میں اردو لکھ سکتے ہیں۔

فونٹ سے متعلق دیگر تفصیلات ذیل کے ربط سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

ہندوستان کے تمام اردو داں حلقوں کی جانب سے نمائیندگی کرتے ہوئے ہم محترم جناب امجد حسین علوی کی خدمت میں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

علوی نستعلیق سے متعلق دیگر مفید معلوماتی تحریریں ‫:

‫** Alvi Nastaleeq, Dawning of a new era in Urdu Computing
‫** علوی نستعلیق کا اجراء - توقعات پوری ہوئیں
‫** کون کہتا ہے اردو یتیم ہے
‫** علوی نستعلیق
‫** علوی نستعلیق ــ تمغہ افتخار ـ نقد انعام

1 تبصرہ: