یوروپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح چیچنیا کے دارالحکومت "گروزنی" میں بروز جمعہ 17-اکتوبر-2008ء کو عمل میں آیا ہے۔
چیچنیا کے سابق صدر مرحوم احمد قدیروف (Ahmad Kadyrov) کے نام پر اس مسجد کو موسوم کیا گیا ہے۔
مرحوم احمد قدیروف سن 2004ء میں ایک دھماکہ میں جاں بحق ہوئے تھے۔ اس مسجد کی تعمیر کا پراجکٹ انہوں نے ہی تیار کیا تھا۔
چیچنیا کے موجودہ صدر جناب رمضان قدیروف (مرحوم احمد قدیروف کے فرزند) نے تقریب کا افتتاح کیا۔ روس کے وزیر اعظم ولادیمیر پوٹین کے علاوہ 28 ممالک کے نمائیندوں نے تقریبِ افتتاح میں شرکت کی۔ مسجد کا افتتاح ایک بین الاقوامی کانفرنس بہ موضوع "اسلام - ایک مذہبِ امن" کے موقع پر عمل میں آیا۔
یہ مسجد چیچنیا میں ایک اہم مرکز کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کو "قلب چیچنیا" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مسجد میں 10 ہزار مصلی بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں۔ 14 ہیکڑ اراضی پر مشتمل اس اہم مرکز کے ایک حصہ میں ایک مذہبی لائیبریری ، ایک ہوٹل اور طلباء کے لئے اقامت خانہ بھی ہے۔
خبر اور تصویر بشکریہ :
روزنامہ "منصف" ، حیدرآباد دکن ، 19-اکتوبر-2008ء
2008/10/23
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Hyderabadi
سُبحان اللہ
جواب دیںحذف کریں