کلام ابن صفی :: متاع قلب و نظر - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2008/08/10

کلام ابن صفی :: متاع قلب و نظر

ابن صفی مرحوم
نے جاسوسی ناول لکھنے سے قبل ، اسرار ناروی کے نام سے شاعری بھی کی تھی اور ان کی شاعری اس قدر متاثر کن تھی کہ بقول خود ان کے ، ان کے ایک بزرگ استاد ، ابن صفی کے جاسوسی ناول نویس بننے پر سدا ان سے ناراض رہے۔

ابن صفی کے کلام کا ایک دلفریب انتخاب ، ہم نے ایک فورم پر شروع کر رکھا ہے ، چند عمدہ غزلوں کے روابط یہاں ملاحظہ فرمائیں ‫:

جو کہہ گئے وہی ٹھہرا ہمارا فن اسرار
جو کہہ نہ پائے ، نہ جانے وہ چیز کیا ہوتی
===


کتنی ہی زہر میں ڈوبی ہوئی رکھتی ہو زباں
پھر بھی وہ نازشِ گل غنچہ دہن ہوتی ہے


دل سا کھلونا ہاتھ آیا ہے
کھیلو ، توڑو ، جی بہلاؤ


یونہی وابستگی نہیں ہوتی
دور سے دوستی نہیں ہوتی


یوں نہ اُس دل کے مکیں سے ملیے
آسماں بن کے زمیں سے ملیے


بلآخر تھک ہار کے یارو ! ہم نے بھی تسلیم کیا ‫!
اپنی ذات سے عشق ہے سچا ، باقی سب افسانے ہیں


سود و زیاں کے بازاروں میں ڈھونڈ رہا تھا اپنا مول
بن بہروپ کسی نے قیمت دو کوڑی نہ لگائی


ڈوب جانے کی لذّتیں مت پوچھ
کون ایسے میں‌ پار اترا ہے

1 تبصرہ:

  1. ابن صفی پر ایک نئی کتاب-جون 2012 میں شائع ہوئی۔مکمل تفصیلات معہ تصاویر یہاں ملاحظہ کیجیے:
    http://www.wadi-e-urdu.com/a-new-book-on-ibne-safi-june-2012/a-new-book-on-ibne-safi-june-2012/

    جواب دیںحذف کریں