ہندو دہشت گردی مشورہ ـ لہو گرم رکھنے کا بہانہ - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2008/06/27

ہندو دہشت گردی مشورہ ـ لہو گرم رکھنے کا بہانہ

ممبئی کے "مہاتما" بال ٹھاکرے صاحب کو جب کبھی محسوس ہوتا ہے کہ میڈیا کے کیمرے کا رُخ ان کی جانب سے ہٹنے لگا ہے تو غالباً انہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہ برف کے سمندر میں غرق ہونے جا رہے ہوں لہذا فٹافٹ وہ ایک گرما گرم بیان داغ دیتے ہیں۔
اس دفعہ کا فرمانِ ٹھاکرے کچھ یوں ہے ‫:
ملک کی اور ہندوؤں کی حفاظت کے لئے طاقتور بم بنانے کی ضرورت ہے۔ بھارت میں اسلامی دہشت گردی بڑھتی جا رہی ہے لہذا اس کا سامنا ہندو دہشتگردی سے کیا جانا چاہئے۔ اسلامی دہشت گردوں کی طرح اگر ہندو خود کش دستے بھی تیار کئے جائیں تو ہندو سماج کا بچاؤ ہو سکتا ہے۔ ان خودکش دستوں کو چاہئے کہ ممبئی اور تھانے کی مسلم بستیوں کو نشانہ بنائیں۔

بےچارے ٹھاکرے صاحب ! باندرہ کے انتہائی سیکوریٹی والے اپنے بنگلے "ماترشری" میں بیٹھ کر ہر قسم کی اشتعال انگیزی انجام دینے کے باوجود خود میں اتنی ہمت نہیں جٹا پاتے کہ ممبئی سے باہر نکل کر کسی مجمع کو مخاطب کریں۔

بی۔جے۔پی کے بچارے وینکیا نائیڈو ! ٹھاکرے کے اس بیان پر محض زبانی تنقید کرتے ہوئے ٹھاکرے کو قانون کے احترام کی تلقین کرتے ہیں اور مشورہ دیتے ہیں کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں کیونکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان صاحب میں بھی اتنی ہمت نہیں کہ بال ٹھاکرے کی گرفتاری پر اپنی پارٹی کے اعلیٰ قائیدین کو مجبور کریں۔

کانگریس کے قائد اور مہارشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ آر۔آر۔پاٹل ، ٹھاکرے کی گرفتاری کے مطالبے پر فرماتے ہیں کہ ابھی ان کی پولیس "سامنا" کے اس ادارئے کی جانچ پڑتال کر رہی ہے اور وہ خود طے کرے گی کہ اخبار اور ایڈیٹر کے خلاف کیا کاروائی کی جائے؟ بچارے نائب وزیر اعلیٰ خود میں اتنا حوصلہ نہیں پاتے کہ ٹھاکرے کی گرفتاری کا آرڈر جاری کر سکیں لہذا بندوق مہارشٹرا پولیس کے کندھے پر رکھ دی ہے۔

ہندو مسلم طبقات کے درمیان خوف کی فضا بنائے رکھنے والے ان سیاستدانوں کو شائد نہیں پتا کہ ہر بار اور ہر وقت اور مسلسل عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ ایک وہ وقت بھی آئے گا کہ جب بازی الٹ جائے گی اور کوئی پناہ گاہ انہیں اپنے بچاؤ کے لئے نظر نہیں آئے گی۔ ہندو مذہب کی پسماندہ ذاتیں شائد اب ایسا وقت جلد ہی لے آئیں ‫!!

3 تبصرے:

  1. گمنام28/6/08 5:11 PM

    Bharat bhee Pakistan banta jaa raha hai;

    http://www.express.com.pk/epaper/Article.aspx?newsID=1100434209&Date=20080628&Issue=NP_LHE

    جواب دیںحذف کریں
  2. گمنام28/6/08 5:14 PM

    maaf keejeeay, phichlaa link sahee beta nahain. link aik dafa phir;

    http://tinyurl.com/5ggsm5

    جواب دیںحذف کریں
  3. گمنام12/7/08 1:30 AM

    اسلام علیکم
    میں نے آپ کو ٹیگ کھیلنے کی دعوت دی ہے
    شکریہ
    http://baloch.urdutech.com/?p=79

    جواب دیںحذف کریں