جہانزیب صاحب کی ٹیگ ڈوری : جوابات - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2008/07/12

جہانزیب صاحب کی ٹیگ ڈوری : جوابات

جہانزیب صاحب کے بلاگ اردوجہاں سے ایک تحریر : ٹیگ ڈوری
بلاگستان میں ایک کھیل ہے، جِسے ٹیگ کرنا کہتے ہیں ۔
ٹیگ کے دو فائدے ہوتے ہیں، پہلا تو لوگ ایک دوسرے کو اس طرح جاننے لگتے ہیں اور بلاگ دُنیا میں آپ ایک دوسرے کو اکیلا اکیلا محسوس نہیں کرتے، دوسرا فائدہ آپ کے بلاگ کو پہنچتا ہے۔ میرے مشاہدے میں ایک بات آئی ہے کہ یا تو اردو بلاگرز بڑے مغرور ہیں یا بہت ہی بخیل ہیں یا پھر دنیا کے مصروف ترین انسان اردو میں بلاگنگ کرتے ہیں، وجہ یہ ہے کہ آپ اردو بلاگرز کے بلاگ رول دیکھیں، وہاں پر اتنی کفایت شعاری سے دوسرے بلاگز کے روابط ڈالے گئے ہوتے ہیں کہ نہ ہی پوچھیں ۔ جب آپ کسی متعلقہ بلاگ کا ربط اپنے بلاگ میں شامل کرتے ہیں تو اس کا فائدہ یوں ہوتا ہے کہ آپ کے بلاگ کی اہمیت اور تلاش میں کارکردگی بڑھ جاتی ہے، اس لئے بلاگ رول بناتے وقت بخل سے کام مت لیں اور یہ مت سوچیں کہ میرا بلاگ روابط کا مجموعہ بن جائے گا۔ اسی طرح جب ٹیگ کا جواب لکھتے آپ دوسرے بلاگ کے روابط اپنے بلاگ میں ڈالیں گے اور جواب لکھتے وقت ٹیگ کردہ بلاگ میں آپ کا ربط آئے گا تو اس سے آپ کے بلاگ کا رینک بڑھتا ہے ۔

---
جہانزیب صاحب مزید فرماتے ہیں ‫:
میں نے سوچا ہے کہ ایک ٹیگ کھیل شروع کیا جائے، جس کا مقصد تمام اردو بلاگز کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا ہے ۔ کھیل کے قوانین مندرجہ ذیل ہیں ۔
ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔
سوالات چونکہ میں لکھ رہا ہوں، اگر کسی نے مجھے دورانِ کھیل اِس سے منسلک کیا تو تب جوابات لکھوں گا ۔ سوالات مندرجہ ذیل ہیں ۔


سوالات اور اس کے جوابات ، خاکسار حیدرآبادی کی جانب سے یوں ہیں ‫:

‫1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟
خاکستری رنگ
‫2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟
اے۔سی کی آواز سن رہا ہوں
‫3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟
بریڈ جیم
‫4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟
ہندی فلم : سانوریہ
‫5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟
آپ کے گھونسے کی حد وہاں تک ہے جہاں سے میری ناک شروع ہوتی ہے
‫6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟
نیٹ پر بیٹھا تھا
‫7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟
ابوالکلام آزاد
‫8) غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟
دشمنوں کو نیست و نابود کرنے کے ذہنی پلان بنا بنا کر
‫9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟
ایک دوست سے
‫10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟
عیدالفطر

ہم ابھی سوچ رہے تھے کہ اس کھیل کو آگے بڑھانے کے لئے کن پانچ کے گلے میں پھندا ڈالا جائے کہ ایک اور صاحب بہادر نے نیا ٹیگ گلے میں ڈال دیا ۔۔۔۔ اللہ رحم فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔

4 تبصرے:

  1. گمنام12/7/08 3:15 PM

    آپ کے بلاگ میں "باتاں" اور "لوگاں" کیوں لکھا ہے؟

    اپنے پسندیدہ قول کا مطلب سمجھائیے

    ابوالکلام آزاد سے کیوں ملنا چاہیں گے؟

    جواب دیںحذف کریں
  2. قدیر احمد صاحب
    باتاں اور لوگاں ، دکنی اردو کے الفاظ ہیں ، جو کہ جمع (‫plural) ہیں اور جنہیں اصل اردو میں علی الترتیب "باتیں" اور "لوگ" لکھا / پڑھا جاتا ہے۔
    اس قول کا مطلب صرف اتنا ہے کہ آپ میرے خیالات سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن میرے خیالات کو زبردستی بدلنے کا حق آپ کو حاصل نہیں ہے۔
    ابوالکلام آزاد مرحوم سے ملنے کی ضرورت ۔۔۔ صرف یہی پوچھنے کے لئے کہ کیا نجمہ ہیپت اللہ سچ مچ ان کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں یا نہیں؟ (محترمہ نجمہ ہیپت اللہ مولانا آزاد کی نواسی ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں اور انہوں نے حال ہی میں کانگریس کو چھوڑ کر ہندو بنیاد پرست جماعت بی۔جی۔پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے)۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. گمنام18/7/08 1:27 AM

    اسلام علیکم
    جناب حیدر آبادی صاحب
    حیدرآبادی زبان میں ایک اور لفظ بھی ھے، جو میں نے فلموں میں سنا ہے ، وہ لفظ ہے"نکو"۔ اس کے کیا معنی ہے
    شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  4. شعیب خالق بلوچ ۔۔۔
    وعلیکم السلام۔
    ‫"نکو" کا مطلب "نہیں / نہیں چاہئے" ہوتا ہے۔
    باقی تفصیل آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں ‫:
    مخصوص حیدرآبادی الفاظ

    جواب دیںحذف کریں