حیدرآباد دکن کا تعارف - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2007/11/11

حیدرآباد دکن کا تعارف

حیدرآباد
ایک طلسماتی نام
شہرِ محبت
تہذیب و ثقافت کا آئینہ ‫!
ساری دنیا میں ایک نام کے دو خوبصورت شہر ۔
ایک ہندوستان (بھارت) میں اور دوسرا پاکستان میں ۔
دونوں کی بنیادیں تاریخی ۔۔۔ دونوں کا ماضی عظیم الشان ۔۔۔ تہذیب و ثقافت پسند و انتخاب و نیز کئی امور میں یکسانیت و مماثلت ۔
چند لوگوں کے دیکھنے پر رشتہ داری نہ ہونے پر بھی اپنائیت محسوس ہوتی ہے ۔ کسی قسم کا رشتہ ناطہ نہ ہونے پر بھی دونوں جانب کے لوگوں میں مشابہت پائی جاتی ہے ۔

حیدرآباد دکن کا تعارف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‫!!

نام : حیدرآباد (دکن) ، ہندوستان
‫400 سالہ تاریخی عظیم الشان بھاگیہ نگر ، متحدہ ہندوستان کا درمیانی حصہ ، آندھرا پردیش کا دارالخلافہ ، کبھی ریاستِ نظام کا ایک حصہ تھا ۔

تاریخ ‫:
دارالخلافہ گولکنڈہ کے قطب شاہی حکمراں نے اپنے دارالخلافہ شہر کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ۔
اس کے لیے ابراہیم پٹنم تعمیر و آباد کیا گیا ۔ لیکن فروغ و ترقی نہیں ہوئی ۔ جس کے بعد قلی قطب شاہ نے موسیٰ ندی کے جنوب میں شہر کی بنیاد ڈالی ۔

نام کی وجہ تسمیہ ‫:
‫1592ء میں شہر کو تعمیر کیا گیا ۔ قلی قطب شاہ نے اپنی معشوقہ ، شریکِ زندگی ، بھاگیہ متی کے نام سے شہر کو بھاگیہ نگر کے نام سے موسوم کیا ۔ اس معاملہ میں لوگ مختلف خیال ہیں ۔

نظم و نسق ‫:
حیدرآباد شہر میں 1870ء میں ہی میونسپلٹی کی طرح نظم و نسق کا آغاز ہوا ۔ شہر پر حکمرانی کرنے والے آصف جاہی
حکمرانوں نے کچھ علاقوں کو علحدہ کر کے چادرگھاٹ کو مخصوص میونسپالٹی کی مانند تشکیل دیا ۔
موجودہ حیدرآباد سے متعلق مکمل تفصیلات ضلع حیدرآباد آفیشل ویب سائیٹ پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔

موجودہ مردم شماری ‫:
 تقریباََ ستر (70) لاکھ۔ (بحوالہ : RUAF)
آبادی کے لحاظ سے ہندوستان کا پانچواں بڑا شہر۔

صنعتیں ‫:
انفارمیشن ٹکنالوجی فراہم کرنے میں بی پی او مرکز کی طرح شہرت پا رہا ہے ۔ غیر ممالک سے آؤٹ سورسنگ صنعتیں آ رہی ہیں ۔ ٹکسٹائلز ، پلاسٹک ، شیشہ سازی وغیرہ کی صنعتیں معروف ہیں ۔ پرانے شہر کا زری کا کام قابلِ دید ہے ۔

سیاحتی مقامات ‫:
قلعہ گولکنڈہ ، قطب شاہی مقبرے ، چارمینار ، مکہ مسجد ، جامعہ عثمانیہ ، حسین ساگر ، نہرو زوالوجیکل پارک ، سالار جنگ میوزیم ، راموجی فلم سٹی ، برلا مندر ، فلک نما پیلس ، آسمان گڑھ پیلس اور چوڑیوں کا مشہور لاڑ بازار ۔

زبان ‫:
اردو اور تلگو ۔

مرغوب غذا ‫:
حیدرآبادی بریانی ، کھچڑی کھٹا ، بگھارے بینگن ، جنوبی ڈشیں ۔

بستیوں کے نام ‫:
کوٹھی ، عابڈس ، خیریت آباد ، لکڑی کا پل ، چادر گھاٹ ، چھتری ناکہ ، مغل پورہ ، پنچ محلہ ، دبیر پورہ ، چنچل گوڑہ ، حمایت نگر ، حسینی علم وغیرہ ۔

جامعات (یونیورسٹیز) ‫:
نظامِ ہفتم نواب میر عثمان علی خاں نے 1918ء میں جامعہ عثمانیہ ( عثمانیہ یونیورسٹی ) قائم کی ۔

2 تبصرے:

  1. جناب اگر آپ کی اجازت ہو تو یہ معلومات اردو وکیپیڈیا پر منتقل کر دی جائیں؟

    جواب دیںحذف کریں
  2. عمر احمد بنگش بھائی
    یہ معلومات اردو وکیپیڈیا پر یقیناً منتقل کی جا سکتی ہیں کیونکہ یہ مستند و مصدقہ معلوماتی کتب سے اخذ کی گئی ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں