تعمیر نیوز - تازہ ترین

ہندوستان: ہندوستان: شمالی ہند: جنوبی ہند: مشرقی مغربی ہند: تجزیہ: تجزیہ:
ہند - تاریخ/تہذیب/ثقافت: تاریخ دکن: مسلمانان ہند: کلاسیکی ادب: اردو ہے جسکا نام: ناول: جنسیات:

بتاریخ : ‪2009-01-02

نیا سال :: 2009‫G‬ / 1430‫H


نیا سال ۔۔۔
نیا جوش ۔۔۔
نئی سوچ ۔۔۔
نئی امنگ ۔۔۔
نئے خواب ۔۔۔
آئیں اس دعا کے ساتھ ہجری/عیسوی نئے سال کی شروعات کرتے ہیں کہ :



نیا سال خوشیوں کا پیغام لائے
خوشی وہ جو آئے تو آکر نہ جائے

خوشی یہ ہر اک شخص کو راس آئے
محبت کے نغمے سبھی کو سنائے

رہے جذبۂ خیر خواہی سلامت
رہیں ساتھ مل جل کے اپنے پرائے

جو ہیں ان دنوں دور اپنے وطن سے
نہ ان کو کبھی یادِ غربت ستائے

نہیں خدمتِ خلق سے کچھ بھی بہتر
جہاں جو بھی ہے فرض اپنا نبھائے

محبت کی شمعیں فروزاں ہوں ہر سو
دیا امن اور صلح کا جگمگائے

رہیں لوگ مل جل کے آپس میں برقی
سبھی کے دلوں سے کدورت مٹائے

خیالِ شاعر : ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی

2 تبصرے:

DuFFeR نے لکھا ۔۔۔

اللہ تعالی نیے سال کو آپکے اور سب کے میے مبارک کرے
نیا سال مبارک ہو

IKRAM نے لکھا ۔۔۔

اسلام علیکم

جناب آپ نے یہ تھیم کہا سے لی ہے اگر مل جائے تو شکر گزر ہونگا

اکرام

تبصرہ میں مسکانوں کے استعمال کیلئے متعلقہ مسکان کا کوڈ کاپی کریں
:));));;):D;):p:((:):(:X=((:-o
:-/:-*:|8-}:)]~x(:-tb-(:-Lx(=))

تبصرہ کیجئے