ہندوستان کے دل میں پاکستان - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2009/01/04

ہندوستان کے دل میں پاکستان

ویسے تو ہندوستان کے بعض مخصوص متعصب سیاسی ذہن جب کبھی کسی ہندوستانی مسلم اکثریتی علاقہ پر غصہ اتارتے ہیں تو اسے ایک "چھوٹا پاکستان" کا لقب دے ڈالتے ہیں۔
لیکن ۔۔۔۔۔
ہندوستانی ریاست بہار میں ایک ایسا گاؤں آج بھی پایا جاتا ہے جس کا نام ہی "پاکستان" ہے اور جہاں ایک بھی مسلمان خاندان آباد نہیں ہے!

دی بہار ٹائمز کی ایک خبر کے مطابق بہار کے 38 اضلاع میں سے ایک ضلع پورنیہ میں ایک گاؤں "پاکستان" کے نام سے بھی قائم ہے۔ ہند وپاک کی حالیہ کشیدگی اور دونوں ملکوں کے درمیان کی سابقہ جنگوں کے باوجود اس گاؤں کے باشندگان اپنے گاؤں کا نام تبدیل کرنے پر مصر بھی نہیں ہیں۔
گاؤں کے ایک باشندے نے بتایا کہ : ہمارے آباء و اجداد یہاں کے مسلمان زمینداروں کے کھیتوں میں کام کیا کرتے تھے۔ تقسیم کے بعد وہ لوگ اپنی زمین ہمارے آباء واجداد کے حوالے کر گئے۔ انہی کی یاد میں گاؤں کی مقامی آبادی نے اپنے گاؤں کا نام "پاکستان" رکھ دیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پنکج کمار کے بموجب سرکاری دستاویزات میں بھی اس گاؤں کا نام "پاکستان" ہی درج ہے۔

اسی ضلع پورنیہ میں واقع ایک دوسرے گاؤں پوکھریا کے ایک شخص نے کہا ہے کہ : آزادی سے قبل پڑوس کا یہ پورا گاؤں "پاکستان" ، مسلمانوں کا تھا لیکن 1947ء تا 1950ء کے دوران یہاں کے تمام مسلمان خاندان مشرقی پاکستان منتقل ہو گئے تھے۔

1956ء کے ہندوستانی قانون برائے ریاستی تقسیم سے پہلے یہ غیر منقسم ضلع "پورنیہ" ، مشرقی پاکستان سے ملحق تھا۔ فی الوقت پورنیہ کا رقبہ 3,229 مربع کیلومیٹر ہے اور اس کی آبادی قریب بیس لاکھ بتائی جاتی ہے۔ ضلع پورنیہ سے متعلق مزید تفصیل وکی پیڈیا پر یہاں ملاحظہ فرمائیں۔

6 تبصرے:

  1. گمنام4/1/09 6:17 AM

    عجیب خبر ہے..

    جواب دیںحذف کریں
  2. گمنام4/1/09 7:22 AM

    روزنامہ جنگ میں بھی یہ خبر تھی لیکن اس میں تو شاید لکھا تھا کہ اکثریت مسلم آبادی کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. گمنام4/1/09 1:38 PM

    یہ آپ نے درست کہا کہ پاکستان ہندوستان کے دل میں ہے ۔ قصبہ یا گاؤں کا نام پاکستان ہونا الگ بات ہے ۔ آپ ذرا گننا شروع کریں کہ ہندوستان کے حکمران کتنی بار پاکستان کا نام لیتے ہیں اور ہندوستان کے اخبارات میں کتنی بار پاکستان کا نام چھپتا ہے تو معلوم ہو گا کہ ہندوستان میں ہر طرف پاکستان ہی پاکستان ہے ۔

    ہر قوم میں حق کے پرستار ہوتے ہیں ۔ اس گاؤں کے لوگ بھی اُن حق پرستوں میں سے ہیں ۔ وہ لوگ بھی ہندو ہی تھے جنہوں نے ہمارے آباؤ اجداد کوبھوپال کا خطاب دیا تھا یعنی زمین کو پالنے والے

    جواب دیںحذف کریں
  4. خوب کہا افتخار صاحب

    جواب دیںحذف کریں
  5. گمنام5/1/09 10:39 AM

    کیا بات کی ہے اجمل انکل آپنے
    میں نے تو جو کمنٹ دینا تھا کنسل کر دیا
    :D

    جواب دیںحذف کریں