غزہ حملے - مسلمانوں پر مظالم کی قیامت - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2009/01/05

غزہ حملے - مسلمانوں پر مظالم کی قیامت

طلوعِ اسلام کے بعد سے اب تک اہلِ کتاب (یہود و نصاریٰ) کے ساتھ ویسے تو مسلمانوں کی سینکڑوں جنگیں ہوئیں لیکن فلسطین (القدس) جو کہ تینوں آفاقی مذاہب کا مرکز ہونے کا منفرد درجہ رکھتا ہے ، مذہب کے نام پر لڑی جانے والی جنگوں کا مرکز رہا اور نجانے کب تک رہے گا۔

موجودہ جنگ بھی اہلِ مغرب کی طرف سے لڑی جانے والی صلیبی جنگ ہے ۔۔۔ لیکن فرق یہ ہے کہ مسلمان منتشر ہونے کی وجہ سے اس کا جواب دینے کے اہل نہیں ورنہ تو مسلمانوں کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ یہ جنگ عرب-اسرائیل جنگ نہیں بلکہ عالمِ اسلام کے خلاف لڑی جانے والی جنگ ہے اور اسے تمام اسلام دشمنوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ مسلمان امت کیونکر اس بدترین ذلت پر خاموش ہے؟
ایک ایسی امت جو اتنا تابناک ماضی رکھتی ہے کہ روئے زمین پر اگر کہیں سے بھی ایک فرد کی بھی فریاد اس تک پہنچتی تھی تو کہیں محمد بن قاسم اور کہیں طارق بن زیاد بن کر پہنچ جاتے تھے !

آج یہ حال ہے کہ وینیزویلا کا صدر اور اس کی قوم جو مسلمان بھی نہیں ، اسرائیل کی بربریت پر سراپا احتجاج ہے لیکن ۔۔۔ آہ کہ مسلمان مظلوم بچے ذبح ہو رہے ہیں اور ہم ظالموں کو جواب دینا تو دور کی بات اُن کی مذمت تک کرنے سے ڈر رہے ہیں۔
آج یہود و ہنود پھر مسلمانوں کے خلاف چنگیز و ہلاکو کے مظالم رقم کر رہے ہیں اور ہم وہی منظر پیش کر رہے ہیں کہ ۔۔۔۔۔
وہ کہتے ہیں کہ : انتظار کرو ، ہم آپ کو ذبح کرنے کے لئے چھری لے آتے ہیں
اور ہم گردن جھکا کر کھڑے ہوئے ہیں :
بجھی عشق کی آگ اندھیر ہے
مسلماں نہیں خاک کا ڈھیر ہے


مسلمانوں پر مظالم کی قیامت برپا ہے ۔۔۔ اگر اس وقت امت نے اتحاد و جراءت کا مظاہرہ نہ کیا تو سب کی باری آئے گی اور پھر ہم اقبال کے اس شعر کی تعبیر بن جائیں گے :
نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے غافل مسلمانو
تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں


کریم بخش شعیب (مدینہ منورہ) کے قلم سے۔ بشکریہ: اردو نیوز ، سعودی عرب ، 3-جنوری-2009ء

6 تبصرے:

  1. this will continue to happen till muslims are not united under a political banner like khilafat. today we are indians, irani, saudi, egyptian and so on but only few (religious) people talk about muslim ummah. i fear worse situation is about to come.

    we can just pray for united muslim ummah and for innocent palestinian muslims.

    جواب دیںحذف کریں
  2. Please don't make Palestinian lives cheaper than dirt by calling it a conflict between Muslims & the Christians & Jews. It is between Palestianians and everyone else including Muslims. Sad fact! Huh!!
    Please don't call Christians & Jews 'ahle-kitaab'. They don't deserve to be called so. They are what they are. period. I have come to believe that Jesus is not the same as Eesa.

    Aap ne 2 sher badal diye haiN;
    1. Bujhi ishq ki aag andher hai, andhera naheen.
    2. Na samjhoge to mit jaoge ae hindostaaN waalo
    Urdu ka yeh hashr kyuN? :(

    جواب دیںحذف کریں
  3. An ummat that does not value skills, justice to its own people, telling facts from lies in its own internal matters, arts(languages, history) & science will have no one to support it, not even its own people.
    I tell this since I come from a majority Muslim town and I know what things are valued in our society by educated as well as the masses. We have a long long way to go ... we are ourselves being made the lower-caste of the world. I pray it does not end with us finding our own Ambedkar.

    جواب دیںحذف کریں
  4. اردو داں بھائی ! "اندھیر" والے مصرعہ میں تو ٹائپ کی غلطی ہے جسے درست کر دیا ہے میں نے۔
    دوسرا مصرعہ بدلا نہیں گیا بلکہ مراسلہ نگار نے شعر کو موضوع سے متعلق بنانے کے لئے مناسب ترمیم کی ہے۔
    یہودی اور نصاریٰ کو تو خود قرآن نے "اہل کتاب" کا لقب دیا ہے۔ اب اگر آپ آج کے یہودی/نصاریٰ کو اس لقب کا مستحق نہیں سمجھتے تو پھر اسی اصول کے مطابق کیا آج کا مسلمان بھی اہلِ قرآن نہیں کہلائے گا؟؟

    جواب دیںحذف کریں
  5. mohtaram,

    mera yeh matlab naheen tha keh musalmaanoN ke alaawa koi (eesaae/yahudi) ahle-kitaab naheen hai.

    jin logoN ne apna bunyaadi maqsad Islaam ko na sirf badnaam karne balkeh us ke naamlewa logoN ko bilaawajah qatl karna bana liya ho kya aap un ko ahle-kitaab kaehte rahenge. maiN shaayad nah kaeh sakoon. maiN to masjid ki soorat bamushkil dekhta hoon.

    ahle-kitaab se shaadi jaaez hai, to leejiye hogaya maamla saaf.

    جواب دیںحذف کریں