ویر ویراٹ - ایشیا کپ 2012 - روایتی حریفانہ مقابلہ - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2012/03/18

ویر ویراٹ - ایشیا کپ 2012 - روایتی حریفانہ مقابلہ

آخر ویرو نے اپنا کمال دکھا ہی دیا !!
اپنے کیرئیر کی بہترین اننگ کھیلتے ہوئے 183 رن کے ساتھ ٹیم انڈیا کے نائب کپتان ویراٹ کوہلی نے روایتی دندان شکن مقابلے میں ٹیم پاکستان کو ایشیا کپ کے ایک اہم مقابلے میں شکست سے دوچار کیا۔

کوئی تیسویں اوور پر ہی نیویارک کے ہمارے پرانے دوست چکرورتی نے ایس ایم ایس بھیجنا شروع کر دیا تھا کہ یار دیکھنا ، اب جیسے ہی ٹیم انڈیا جیتے گی پاک ٹیم پر تمہارے بھائی لوگوں کا غصہ اترے گا کہ بک گئے ، میچ فکسنگ کر گئے ۔۔۔ وغیرہ
کچھ فورمز پر گو کہ ایسا ہی کچھ دیکھا گیا ہے ۔۔۔ مگر سنا ہے کہ پاکستان سرکاری ٹی وی پر یہ نغمہ سنایا جا رہا ہے :
تم جیتو یا ہارو ، سنو! ہمیں تم سے پیار ہے
تم سرخرو ہوگے ، تم جو کرو حوصلہ
جیتو گے تم سدا ، ہے یہ اپنی دعا
تم جیتو یا ہارو ، سنو! ہمیں تم سے پیار ہے
ہمیں تم سے پیار ہے ۔۔۔ ہمیں تم سے ۔۔۔۔۔

یارا کھیل ہے سب ۔۔۔ دل پہ کیوں لیتے ہو !
مگر پھر بھی کہے بغیر چارہ نہیں کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل کا بدلہ یہاں دیکھنے کی امید تھی ۔۔۔۔ جو پوری نہیں ہوئی ۔۔۔
چلیں کوئی بات نہیں ۔۔۔ ممکن ہے فائنل میں ٹکراؤ ہو ۔۔۔ کیا پتا ۔۔۔
کر لیتے ہیں کچھ انتظار ۔۔۔۔۔

متعلقہ تحاریر:
کوہلی کی طوفانی اننگز، بھارت کی امیدیں برقرار، پاکستان فائنل میں
India v Pakistan - Asia Cup ODI scoreboard

2 تبصرے:

  1. گمنام19/3/12 1:41 AM

    طویل عرصہ تک یاد رہنے والی اننگ.....قومی ٹیم کی جیت پر مبارکباد قبول کیجئے
    سعید

    جواب دیںحذف کریں
  2. ہاہاہاہا ۔ ۔ ۔ باتاں نہیں کرتے ہم حیدرآبادی :) بہت خوبصورت بلوگ ہے جناب ھیدرابادی صاحب۔
    اورآپ نے ٹیمپلیٹ بھی بہت خوب ڈیزائین کی ہے ۔ انڈین مسلم اردو بلاگرس کی فہرست میں اس خاکسار کو بھی شامل کر لیں تو مہربانی ہوگی ۔ بلاگ کا پتا ہے

    www.nuqoosh.blogspot.com

    www.saifsstuff.blogspot.com

    جواب دیںحذف کریں