آج وکی پیڈیا 24 گھنٹہ کے لئے انٹرنیٹ سے غائب - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2012/01/18

آج وکی پیڈیا 24 گھنٹہ کے لئے انٹرنیٹ سے غائب


عوامی سطح پر پہلی مرتبہ احتجاج کرتے ہوئے انگریزی وکی پیڈیا آج 18/جنوری/2012ء ، ہندوستانی معیاری وقت ساڑھے دس بجے صبح سے 24 گھنٹہ کے لئے انٹرنیٹ سے غائب رہے گا۔
وکی پیڈیا کے بانی ایکزیکٹیو ڈائریکٹر جمی ویلز [Jimmy Wales] نے اپنے قارئین سے درخواست کی ہے کہ اس 24 گھنٹے کے بلیک آؤٹ کے دوران وہ انفرادی طور پر اپنے کانگریس ممبران سے رابطہ قائم کر کے امریکی ایوان نمائندگان میں پیش ہونے والے متنازعہ بل کی مخالفت میں ووٹ دینے کی اپیل کریں۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس میں درج ذیل دو بل منظوری کے لئے پیش کئے جانے والے ہیں :

بتایا گیا ہے کہ اگر یہ قوانین منظور ہو جاتے ہیں تو پھر آزاد اور کھلے انٹرنیٹ کو کاری ضرب لگے گی اور امریکہ کو اختیار حاصل ہو جائے گا کہ وہ اپنی مرضی کی ویب سائیٹس پر سنسرشپ عائد کر سکے۔

متعلقہ خبریں :
Wikipedia joins blackout protest at US anti-piracy moves
Wikipedia blackout on January 18.

1 تبصرہ:

  1. امريکا دجال بننے کی پوری کوشس کر رہا ہے ۔ ہر قانون اور اصول جو امريکی حکموت کی مرضی کا ہو وہ جمہوريت اور انسانيت ہے اور جو نہ ہو وہ دہشتگردی اور انسانيت کی خلاف ورزی ہے

    جواب دیںحذف کریں