عید میلاد النبی ۔۔۔ - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2012/01/31

عید میلاد النبی ۔۔۔

ابھی پچھلے سال کی بات ہے۔ ہمارے ایک واقفکار نے موبائل پر ایس۔ایم۔ایس بھیجا کہ : بھائی جان ، عید میلادالنبی مبارک ہو۔
ہم نے سادہ لوحی سے دریافت کیا کہ : حضور دین میں "تیسری عید" کی ایجاد کا سہرا کس کے سر ہے؟ دین کو پیش کرنے والے (صلی اللہ علیہ وسلم) نے تو صرف "2 عیدیں" ہی دی تھیں۔ یہ تیسری کہاں سے نکل آئی؟
جواب ملا : وہابی ہارڈ لائینر سے بحث کرنا بیکار ہے۔
اور اس جواب کے بعد سے ایس۔ایم۔ایس سے قائم رابطہ بھی ختم ہو گیا۔
لولزززز۔

بھیا ، اس میں خفا ہونے کی کیا بات ہے؟ 10 مواقع پر خوشیاں مناؤ آپ یا 20 موقعوں پر ، ہمیں اس سے کیا غرض؟ مگر للہ اپنی خوشیوں کو بطور دین تو پیش نہ کرو بھائی۔
آخر ہندو یا نصاری کی عیدوں اور ہماری عیدوں کی غرض و غائت میں کچھ تو فرق ہو۔
عیدالفطر روزوں جیسی عظیم عبادت کے اختتام کا ثمر ہے اور عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد ہے اور ان دونوں عیدوں کے سینکڑوں شواہد شریعت نے دے رکھے ہیں۔ اب اگر کوئی تیسری "عید" اسلئے منانے کا شوق ہے کہ پیارے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) سے محبت کا اظہار کیا جائے تو بھائی ! ایسا اظہار صرف ایک دن کی قید کے ساتھ کیوں؟ اور پھر پیارے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) سے اپنی محبت کی دلیل تو مثالی کردار اور اسوۂ حسنہ پر عمل کے ذریعے دی جانی چاہئے نہ کہ ایک دن کے باجے گاجے اور جلسے جلوس کے شور شرابے کے ساتھ۔

مگر کون سنتا ہے فغان درویش ۔۔۔۔ سو "وہابی ہارڈ لائینر" کے ٹھپے کے ساتھ، ارے تو لو بھیا ہم ہی خاموش ہوئے جاتے ہیں ۔۔۔ جو چاہے آپ کا حسن کرینہ ساز کرے ۔۔۔

9 تبصرے:

  1. ارے !!!!!!!!!!!!
    جناب آپ کو نہیں معلوم ۔۔۔۔۔
    ہم اب کیک کاٹتے ہیں۔۔۔۔۔۔
    عیسائی کاٹ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟
    مقابلہ بھی کرنا ہے جی:))

    جواب دیںحذف کریں
  2. ایک طرف شیعوں سے مقابلہ دوسری طرف عیسائیوں سے مقابلہ۔ مقابلے کے میدان میں اسوہ اور عمل جیسی باریک باتیں کہاں یاد رہتی ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. گمنام31/1/12 4:47 PM

    ارے حضرت ان دنوں میں پاکستان تشریف لاییے اور روضہ مبارک اور خانہ کعبہ کی شبیہہ و تمثیل کی زیارت سے ثواب کماییے سنا ہے کہ بعض جگہ تو طواف بھی ہونے لگا ہے
    اور تو اور یہاں نقش پا "ص" کی
    شبیہ دکانوں میں نصب کی جارہی ہے اور اس طرف پیٹھ بھی
    نہیں کی جاتی
    شاید چند مہینوں یا سالوں میں آرتی اتارنے کا سلسلہ بھی شروع ہو جاے گا

    اور یہ ہماری ہیش گوی ہے کہ یہ سارے سلسلے صرف یہیں تک رکنے والے نہیں ہیں یہ بہت دور تک جایں گے

    جواب دیںحذف کریں
  4. پاکستان میں تو ڈانس اور بینڈ باجے کے ساتھ بھی منایا جاتا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  5. اللہ تعالیٰ ہمیں ہدایت نصیب فرمائے۔
    آمین
    colourislam.blogspot.com

    جواب دیںحذف کریں
  6. گمنام5/2/12 1:59 AM

    کئی برس پہلے جب پاک بھارت سرحد پر سخت کشیدگی تھی، ایک رات فجر سے پہلے زبردست گھن گرج اور دھماکوں کی آواز سے آنکھ کھلی۔ پہلا خیال یہی آیا کہ جنگ شروع ہو گئی ہے۔ وہ تو بعد میں پتہ چلا کہ عید میلاد النبی کی خوشی میں آتش بازی ہو رہی ہے:) ۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. سنا ہےجمعۃ المبارک کو یوم العید بھی کہا جاتا ہے
    یہ بھیھ بدعت ہے؟

    جواب دیںحذف کریں
  8. طارق راحیل صاحب ۔۔۔ جمعہ کو یوم العید کہنا تو صحیح حدیث سے ثابت ہے۔
    حدیث نبوی میں ہے:"إِنَّ هَذَا يَوْمُ عِيدٍ جَعَلَهُ اللَّهُ لِلْمُسْلِمِينَ، یعنی بے شک یہ جمعہ عید کا دن ہے، اللہ تعالیٰ نے اسے مسلمانوں کے لیے یوم عید بنایاہے"۔(سنن ابن ماجه، كتاب إقامة الصلاة والسنة، باب ما جاء في الزينة يوم الجمعة)۔

    جواب دیںحذف کریں
  9. http://www.facebook.com/meladunnabi?ref=hl

    جواب دیںحذف کریں