یوم عاشورہ اور 6/ڈسمبر - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2011/12/04

یوم عاشورہ اور 6/ڈسمبر

سعودی ہجری تقویم کے مطابق پہلے اعلان ہوا تھا کہ 26/نومبر 2011ء کو یکم محرم الحرام 1433ھ قرار پائے گی۔ اس لحاظ سے یوم عاشورہ (10-محرم) ، 5-ڈسمبر کو آنے والا تھا۔
مگر کل ہفتہ 3/ڈسمبر کو قومی اخبارات نے اعلان کیا ہے کہ یوم عاشورہ ، 6/ڈسمبر کو قرار پایا ہے۔ بعد نماز عشاء ریاض کی تمام مساجد میں بھی اس کا اعلان کیا گیا۔
مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے فرمان جاری کیا ہے کہ یوم عاشورہ (10 محرم) کا روزہ 6-ڈسمبر بروز منگل کو رکھا جائے گا۔
سعودی سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق چاند نظر نہ آنے کے سبب 26/نومبر ، ماہ ذی الحجہ کا آخری دن قرار پایا تھا اور یوں 27/نومبر ، بروز پیر سے سعودی عرب میں محرم الحرام 1433ھ کی شروعات ہوئی ہے۔ اس لحاظ سے سعودی عرب میں یوم عاشورہ کا روزہ 6-ڈسمبر بروز منگل کو رکھا جائے گا۔

خبر بحوالہ
سعودی گزٹ : Ashoura on Tuesday
عرب نیوز : Muharram 10 is on Tuesday: Supreme Court

عجیب بات یہ ہے کہ انڈیا اور پاکستان میں بھی یوم عاشورہ 6-ڈسمبر منگل کو ہوگا۔ حالانکہ برسوں سے دیکھا گیا ہے کہ ایک دن کا فرق ضرور ہوتا ہے۔


اتفاق سے یوم عاشورہ یعنی 6-ڈسمبر ، بابری مسجد کی برسی کا بھی دن ہے۔ ہند کے تمام حساس شہروں بشمول حیدرآباد میں ریاستی حکومتوں کی جانب سے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اللہ کرے کہ یہ دن خیریت سے گزر جائے۔

5 تبصرے:

  1. گمنام4/12/11 4:34 PM

    عجیب بات ہے۔ یکم محرم کو ہی ایسا فیصلہ کیوں نہیں کیا گیا تھا؟
    اسلم شہباز

    جواب دیںحذف کریں
  2. آپ دسمبر کو ڈسمبر لکھتے ہیں؟

    جواب دیںحذف کریں
  3. شاکر بھائی، کبھی کبھی منہ کا مزہ بدلنے بھی ایسا لکھ لیتا ہوں
    :p

    جواب دیںحذف کریں
  4. عام طور پر تو ايک دن کا فرق ہوتا ہے ليکن اصل مسئلہ چاند يعنی ہلال کے نظر آنے کا ہے ۔ ميں تو اسلام آباد ميں چاند ديکھ نہيں سکا تھا کہ اس سمت ميں درخت ہيں جو اب بہت بلند ہو چکے ہيں ۔ حيدرآباد ميں چاند کس دن ديکھا گيا تھا ؟

    جواب دیںحذف کریں
  5. اللہ کرے کہ کوئی ناسازگار واقعہ نہ ہو ؟ ؟ ؟ ؟

    جواب دیںحذف کریں