کاؤنٹ ڈاؤن ۔۔۔ ایک دن ۔۔۔
نہیں ۔۔۔۔ صرف 20 گھنٹے
میدانِ کرکٹ (پنجاب کرکٹ اسوسی ایشن اسٹڈیم ، موہالی)
دو روایتی حریف
ہندوستان بمقابلہ پاکستان
دل دل ہندوستان
جیوے جیوے پاکستان
نعرے لگے ہیں ہر طرف چہار سو
ٹنشن ۔۔۔ تشدد ۔۔۔ دہشت گردی
"ٹنشن کہاں نہیں ہے؟ ساری دنیا دہشت گردی کی زد میں۔ اور ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ انڈیا پاکستان کے درمیان کرکٹ مقابلے جاری رہنا چاہئے۔"
یہ سابق پاکستانی کپتان جاوید میاں داد کا تبصرہ ہے۔ مزید کہا انہوں نے کہ :
"یہ جنگ نہیں۔ کرکٹ ہے دو ٹیموں کے درمیان۔ جن میں سے ایک جیتے گا تو دوسرا ہارے گا۔ کھیل ہندوستان اور پاکستان کے مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتا ہے۔"
جدہ (سعودی عرب) کرکٹ اسوسی ایشن کے نائب صدر اعجاز احمد خان کہتے ہیں :
"گو کہ سیاسی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان سنگین اختلافات ہیں مگر یہاں سعودی عرب میں دونوں قومیتیں امن و سکون اور ایک دوسرے سے میل ملاپ کے ساتھ رہتی ہیں۔ ہم یہاں کے قوانین کا مکمل احترام اور اس کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے کام کو پہلی ترجیح دیتے ہیں۔ باقی سب چیزیں بعد میں آتی ہیں۔
ہر ہندستانی کی خواہش ہے کہ ہندوستان فتح حاصل کرے اور تمام کھلاڑی اپنا بہترین کھیل پیش کریں اور بالکل اسی طرح پاکستانیوں کے بھی خیالات اپنی قومی ٹیم کے متعلق ہیں۔ اچھے کھیل کی تائید اور حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے چاہے وہ کسی بھی فریق کی جانب سے ہو۔"
مملکت سعودیہ میں بدھ کا دن گویا تہوار کا دن (Clash of Titans) ثابت ہوگا جب دو دیوپیکر روایتی حریف میدانِ موہالی میں خم ٹھونک کر اتریں گے۔ ہر چند کہ بدھ کام کا دن ہے پھر بھی کرکٹ کے بےشمار شیدائیان نے اپنے اپنے دفاتر سے چھٹی لے رکھی ہے۔
ہماری تو جناب یہی خواہش اور تمنا ہے کہ فتح کسی کی بھی ہو ، کھیل کو کھیل ہی کی روح سے دیکھا اور برتا جائے اور سیاسی و مذہبی معاملات کو اس سیمی فائنل کی فتح و شکست سے نہ جوڑا جائے۔ ویسے بھی فائنل میں جو بھی ٹیم پہنچے گی ، اس کا تعلق "برصغیر (sub-continent)" سے ہی ہوگا۔
اسی لئے تو ہمارا کہنا ہے :
درست فرمایا جناب۔۔۔ یہی جذبہ چاہیے۔۔۔ ہم جنگ نہیں لڑ رہے۔۔۔ میچ کھیلنے جا رہے ہیں۔۔۔
جواب دیںحذف کریںما شاء اللہ بڑے اچھے جذبات کا اظہار کیا ہے آپ نے.. پاکستان والے خوش ہوئے
جواب دیںحذف کریںجی بالکل ملے سر میرا تمھارا تو سر بنے ہمارا
جواب دیںحذف کریںبس کسی بے سرے کی نظرنہ لگےاور تمام معاملات آپس میں ہی خوش اسلوبی سے نمٹتے رہے تو جلد ہی دونوں ممالک ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں کھڑے ہوں گے انشاء اللہ!
انشاءاللہ آج پاکستان ہی جیتے گا آمین
جواب دیںحذف کریں