3-اکتوبر-2010ء بروز اتوار سے دولت مشترکہ کھیل سن 2010ء کا آغاز ہو چکا ہے۔
ڈیڈ لائینس ، اسکینڈلز ، گندگی اور بیشمار خامیوں کے باوجود کامن ویلتھ گیمز برائے 2010ء کی نئی دہلی کے نوتعمیر شدہ وسیع و عریض جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتاحی تقریب کے ساتھ ہی شروعات ہو گئی ہے۔
دولت مشترکہ کی سربراہ ملکہ الزبیتھ کی نمائیندگی کرنے والے پرنس چارلس نے کہا :
"19 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کا آغاز کرتے ہوئے میں بڑی مسرت محسوس کر رہا ہوں"۔
صدر جمہوریہ ہند پرتیبھا پاٹل نے 60 ہزار تماشائیوں کی تالیوں کی گونج میں کھیلوں کے آغآز کا اعلان کرتے ہوئے کہا :
"دہلی میں 2010ء کے دولت مشترکہ کھیل شروع ہوتے ہیں۔ آئیے کھیلوں کو شروع کریں"۔
کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے صدر مائک فنل نے دہلی کے عوام کی میزبانی اور گرمجوشی کی ستائش کرتے ہوئے کہا :
"سب سے شاندار افتتاحی تقریب کیلئے دہلی کو ہماری طرف سے مبارکباد پیش ہے ، یہ سرور بخش افتتاح واقعتاً کھیلوں کا بہترین آغاز ہے"
12 دنوں پر محیط کھیلوں کے اس میلے میں 71 ممالک کے 7000 سے زائد کھلاڑی ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوشش کریں گے۔
موسیقار اے آر رحمٰن نے تھیم سانگ "جیو ، اٹھو ، بڑھو ، جیتو" کے ذریعے اتھیلیٹس میں کامیابی کی تحریک برپا کی۔
معروف گلوکار ہری ہرن نے "سواگتم (خوش آمدید)" کے عنوان سے ایک موسیقی ریز پروگرام پیش کیا۔
ہندوستانی (495) اور پاکستانی (54) اتھیلیٹس جتھوں کا تماشائیوں نے سب سے زیادہ گرمجوشی سے استقبال کیا۔
دولت مشترکہ کھیل 2010ء - آفیشل ویب سائیٹ
دولت مشترکہ کھیل 2010ء - معلوماتی ویب سائیٹ
ہمم
جواب دیںحذف کریںدیکھتے ہیں کہ اس گیم میں پاکستانی ٹیم کی کیا صورتحال ہوتی ہے۔
شروعات تو ہوگئی بلکہ بہت خوب ہوئی۔ البتہ دیکھنا یہ ہے کہ تنازعات ان کھیلوں پر کس حد تک اثرانداز ہوتے ہیں۔ ایک چیز کی تصدیق چاہوں گا کہ آیا ہندوستان میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں کی آفیشل ویب سائٹ یہ ہے یا پھر وہ جس کا ربط آپ کی تحریر میں موجود ہے؟
جواب دیںحذف کریں@ کاشف نصیر
جواب دیںحذف کریںابھی تک تو آسٹریلیا 9 طلائی تمغوں کے ساتھ آگے ہے اور انڈیا دوسرے نمبر پر۔
@ محمد اسد
توجہ دلانے کا شکریہ جناب۔ میں نے لنک اَپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ ویسے آپ نے جو لنک دیا وہ بھی درست نہیں۔ آپ کے دئے گئے ربط میں لفظ dehli ہے جبکہ درست ربط delhi کے ساتھ ہے۔