رمضان 1431ھ مبارک !! - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2010/08/11

رمضان 1431ھ مبارک !!

السلام علیکم ورحمۃ اللہ

تمام مسلمانانِ عالم کو رمضان کریم 1431ھ مبارک ہو۔
بدھ ، 11-اگست-2010ء ، سعودی عرب میں یکم رمضان (1431ھ) قرار پایا ہے۔

لیجئے صاحب۔ دیکھتے ہی دیکھتے ایک اور رمضان میسر آ گیا۔ ہمارے بزرگ فرماتے ہیں کہ ، سال بھر میں آنے والے اس ایک مقدس ماہ کی تو قدر کر لو ۔۔۔۔ کیا پتا کہ کل ہو نہ ہو !
صحیح فرماتے ہیں ۔۔۔۔ پچھلے سال کے دو قریبی رشتہ دار آج ہمارے درمیان موجود نہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے ، جنت میں اعلیٰ درجات سے نوازے ، آمین۔ یقین ہی نہیں تھا کہ یوں اچانک اور غیر متوقع طور پر یہ اقرباء جدا ہو جائیں گے ۔۔۔۔ مگر ۔۔۔۔ کل نفس ذائقۃ الموت ۔ آج وہ تو کل ہماری باری ہے۔ اللہ رحم فرمائے ، عبادات و اخلاق و درست معاملات کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔

ابھی ابھی تراویح سے فراغت پا کر آ رہے ہیں اور اب کل کی پہلی سحر کی تیاری کرنا ہے۔ حسب روایت آدھا رمضان اِدھر تو آدھا اپنے وطن میں گزرے گا۔ عید اپنوں کے درمیان ہوگی ان شاءاللہ۔ فی الحال تو اہل خانہ حیدرآباد کی بارشوں کے مزے لے رہے ہیں اور ہم ہیں کہ ادھر رات کی 40 درجہ سنٹی گریڈ والی حرارت میں کبھی دلی ریسٹورنٹ ، کبھی حیدرآبادی تو کبھی پاکستانی تو کبھی ملیالی ہوٹل کے ذائقے چکھنے پر مجبور ہیں۔

چلئے آپ بھی تیاری کر لیں رمضان کی۔ اللہ ہم سب کو اس ماہِ مبارک کی دل و جان سے قرآن و سنت کی راہ کے سہارے قدر و عمل کرنے والا بنائے ، آمین۔

5 تبصرے:

  1. آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو ۔ اللہ پاک پورے روزے رکھنے اور عبادات کی توفیق عطا فرمائےآمین

    جواب دیںحذف کریں
  2. آپ کو بھی بہت بہت رمضان مبارک ہو

    جواب دیںحذف کریں
  3. سب دوستوں کو رمضان مبارک

    جواب دیںحذف کریں
  4. لوگو تم پر عظمت اور برکت والا مہینہ سایہ فگن ہو رہا ہے ، ایسا مہینہ جس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے ، اس کے روزے اللہ تعالی نے فرض قرار دیے ہیں اور اس کی رات کا قیام نفل ہے ، جس نے بھی اس مہینے میں نیکی کی وہ ایسے ہے جس طرح عام دونوں میں فریضہ ادا کیا جاۓ ، اور جس نے رمضان میں فرض ادا کیا گویا کہ اس نے رمضان کے علاوہ ستر فرض ادا کیے ، یہ ایسا مہینہ ہے جس کا اول رحمت اور درمیان مغفرت اور آخری حصہ جہنم سے آزادی ہے

    جواب دیںحذف کریں
  5. رمضان اور یومِ آزادی کی مبارک
    :)

    جواب دیںحذف کریں