ٹریفک انسائیکلوپیڈیا - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2010/05/03

ٹریفک انسائیکلوپیڈیا

بےخبر :
انہیں یہ پتا ہی نہیں ہوتا کہ منزل کہاں ہے؟ بنا سوچے سمجھے اِدھر اُدھر دیکھنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔

بےحس :
گاڑی چلانے والے ڈرائیور

بےحساب :
گڑھے اور اسپیڈ بریکرس

بےقابو :
آجکل کے وہ نوجوان جنہیں صرف اپنی گاڑی ہوا کے دوش پر بھگانے کی فکر ہوتی ہے۔

بےبھروسہ :
ان کے لئے گاڑی ایک زحمت ہوتی ہے اور دوسروں کو اپنی گاڑی سے نقصان پہنچانے کے سوا انہیں اور کچھ نہیں آتا۔

بےضرر :
ایسے بھولے بھالے لوگ جو بیچ سڑک پر نہایت دھیمی رفتار سے گزرتے ہوئے اپنے پیچھے کی ساری ٹریفک کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔

بےوقوف :
ٹریفک قواعد سے ناواقف اور عوامی تکلیف سے بےبہرہ۔

بےسُدھ :
حالتِ نیند یا نشہ میں ڈرائیونگ کرنے والا۔

بےادب :
راستہ بھر دوسروں کو تکلیف دیتے ہوئے انتہائی معصومیت سے "سوری" کہنے والا۔

بےباک :
2 افراد کی گنجائش والی گاڑی پر چار یا پانچ اہل خانہ کو سوار کرانے والا سرکاری ملازم۔

بےپروہ :
نئی گاڑی پر کرتب دکھانے اور لڑکیوں کو متوجہ کرنے یا انہیں چھیڑنے والا نوجوان۔

بےوزن :
کم عمر اور لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والا / والی۔

بےمروت :
ٹریفک پولیس۔

بےلگام :
7 سیٹ والا آٹو ، جس کا ڈرائیور گاڑی چلانے یا روکنے کی صلاحیت کو غیرضروری جانتا ہے۔

بےخوف :
علاقائی ٹرانسپورٹ کی بسیں

بےدھیان :
سائیکل سوار

بےچارہ :
پیدل راہرو

بےبس :
ٹریفک قواعد کی پابندی کی کوشش کرنے والا۔

3 تبصرے:

  1. ابھی صرف بے والے اندراجات ہی کیے ہیں لگتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. زبردست لکھا ہے ۔ اور ميں واقعی بے بس ہوں

    جواب دیںحذف کریں
  3. یہ ٹریفک کی انسائیکلوپیڈیا کم اور ٹریفک کی بے زیادہ لگی۔

    جواب دیںحذف کریں