اردو کتاب میلہ - حیدرآباد (دکن) - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2010/03/05

اردو کتاب میلہ - حیدرآباد (دکن)

قومی کونسل برائے فروغ اردو تعلیم کی جانب سے 27-فبروری-2010ء کو قلی قطب شاہ اسٹیڈیم ، افضل گنج ، حیدرآباد میں گیارہویں عالمی "اردو کتاب میلہ" کا افتتاح انجام پایا۔ جو کہ ہفتہ 27-فبروری سے اتوار 7-مارچ تک جاری رہے گا۔

ہندوستان میں اردو کی موجودہ حالتِ زار کو دیکھتے ہوئے کچھ زیادہ خوش فہمی تو نہیں تھی کہ اس کتاب میلہ کو خاطر خواہ پذیرائی ملے گی۔ لیکن معتبر قومی انگریزی اخبار دی ہندو کی یہ خبر اور کھوج حیدرآباد ڈاٹ کام کا آرٹیکل بتاتا ہے کہ ابھی اردو کے تعلق سے خوش فہمی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

قریباً 65 کی تعداد میں لگائے جانے والے اسٹالز میں مختلف موضوعات پر بیس ہزار سے زائد کتب مہیا کی گئی ہیں۔ موضوعات کا دائرہ سائینس ، ٹکنالوجی ، تاریخ ، زبان و ادب ، شعر و شاعری ، فلاسفی ، مذہب ، طب و صحت، تربیتِ اطفال ، ادبِ اطفال سے لے کر انسکائیکلوپیڈیا اور لیکزیکون تک محیط ہے۔

خطاطی (calligraphy) کے فروغ کیلئے بھی ایک علیحدہ اسٹال ترتیب دیا گیا ہے۔
حیدرآباد کے ساتھ ساتھ دہلی ، ممبئی ، پٹنہ ، رامپور ، کولکاتا ، لکھنؤ اور ہندوستان کے دیگر مختلف شہروں سے ناشرین کی کتابیں پیش کی جا رہی ہیں۔

پروانوں کی طرح کتب میلہ پر چھانے والے اہل ذوق کیلئے ایک اچھی خبر یہ بھی رہی کہ کتابوں کی قیمتیں نسبتاً کم رکھی گئی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ 10 تا 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ بھی دیا جا رہا ہے۔


***
اشتہار بشکریہ : www.urducouncil.nic.in
تصویر بشکریہ : www.hindu.com

2 تبصرے:

  1. خوب! ویسے جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی میں بھی ہر سال اردو کتاب میلہ لگتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں