برسہا برس کی مخلصانہ محنت کے بعد یہ ادارہ اب ایک ایسا منفرد تعلیمی ادارہ بن چکا ہے جس نے ہندوستان بھر میں اسکول کی تعلیم کے حوالے سے ایک منفرد شناخت حاصل کی ہے۔ آج اس ادارے سے ہندوستان کی تمام ریاستوں کے سینکڑوں اسکول منسلک ہیں۔ ان تمام اسکولوں میں یکساں معیار کی تعلیم دی جاتی ہے اور مشترکہ نصاب پر عمل کیا جاتا ہے۔ اور یہی ادارہ خود سے منسلک ہندوستان بھر کے تمام اسکولوں میں امتحانات کا انعقاد عمل میں لاتا ہے اور دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان بھی ایک ہی دن میں کیا جاتا ہے۔
NCERT کی ویب سائیٹ پر اس ادارے کے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ NCERT کا پروفائل بروچر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
بحیثیت ایک سرکاری زبان کے ، اردو کی درسی کتب بھی پڑھائی جاتی ہیں۔
پہلی جماعت سے 12 ویں جماعت تک پڑھائی جانے والی اردو درسی کتب ذیل کے روابط سے پ-ڈ-ف فائلوں کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔
بشکریہ : NCERT Text Books
جماعت | بنیادی کتاب | معاون کتاب |
---|---|---|
بارہویں (12) | گلستانِ ادب (12) | خیابانِ اردو (12) |
گیارہویں (11) | گلستانِ ادب (11) | خیابانِ اردو (11) |
دسویں (10) | نوائے اردو | گلزارِ اردو |
نویں (9) | نوائے اردو | گلزارِ اردو |
آٹھویں (8) | - | - |
ساتویں (7) | اپنی زبان | اردو گلدستہ |
چھٹی (6) | اپنی زبان | اردو گلدستہ |
پانچویں (5) | - | - |
چوتھی (4) | ابتدائی اردو (4) | - |
تیسری (3) | ابتدائی اردو (3) | - |
دوسری (2) | ابتدائی اردو (2) | - |
پہلی (1) | ابتدائی اردو (1) | - |
خوب!
جواب دیںحذف کریںمجھے تو بچوں کی کتابیں بہت زیادہ پسند ہیں
جواب دیںحذف کریںکر لی ہیں ڈاؤنلوڈ
لیکن یہ تو صرف پہلی ، چھٹی اور نویں کی ہیں
باقیوں کی صرف فہرست ہے
عمدی
حذف کریںنواۓ اردو پڑھنی ہے دسوی کی ڈاون لوڈ نہیں ہو رہی ہے کھل بھی نہیں رہی ہے
جواب دیںحذف کریں