کسی بھی بلاگ اسپاٹ بلاگ کا ‫rss2 فیڈ حاصل کریں - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2009/11/10

کسی بھی بلاگ اسپاٹ بلاگ کا ‫rss2 فیڈ حاصل کریں

آر ایس ایس (Really Simple Syndication) ریڈر سے بیشتر بلاگرز یقیناً واقف ہوں گے۔
آج ہی ہمارے ایک قریبی دوست ابن سعید نے آر-ایس-ایس اردو فیڈر تخلیق کیا ہے۔ جس کی تفصیل اردو محفل پر یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ ابن سعید نے اس اردو فیڈر کو ماورائی فیڈر کا نام دیا ہے۔

بلاگ اسپاٹ یعنی بلاگر ڈاٹ کام پر جن ساتھیوں کے بلاگز ہیں ، ان کا Atom فیڈ تو آسانی سے یوں حاصل کیا جا سکتا ہے :
https://myblogname.blogspot.com/feeds/posts/default

لیکن بلاگر ڈاٹ کام نے اب اپنے بلاگز کے rss2 فیڈز کے حصول کو بھی آسان بنا دیا ہے۔
اگر آپ کا بلاگ ، بلاگ اسپاٹ پر ہے ، تو اس کا rss2 لنک کچھ یوں ہوگا :
www.blogger.com/feeds/xyz/posts/default?alt=rss

یاد رہے کہ جہاں xyz لکھا ہے ، وہاں آپ کو اپنے بلاگ کا آئی-ڈی (ID) لکھنا ہے جو کہ کئی ہندسوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
اپنے بلاگ کا آئی-ڈی جاننے کے لئے درج ذیل طریقہ آزمائیے۔

اپنے بلاگ پر کسی بھی جگہ رائیٹ کلک کر کے View source حاصل کریں۔
اس کو نوٹ پیڈ میں کاپی کر کے یہ الفاظ ڈھونڈیں :
blogID=
اِنہی الفاظ کے آگے جو ایک طویل ہندسہ لکھا ہوا ہوگا ، وہی آپ کے بلاگ کا آئی-ڈی (ID) ہے۔

میرے اِس بلاگ کا rss2 لنک یہ ہے :
www.blogger.com/feeds/5278377707373857368/posts/default?alt=rss

2 تبصرے:

  1. السلام علیکم!

    میں‌ممنون ہوں کہ آپ کی بدولت درجنوں بلاگ اسپاٹ اردو بلاگرز کی فیڈ ماورائی فیڈر میں شامل کرنے میں کامیاب ہو سکا۔ ویسے ایک پتے کی بات بتاؤں کہ میں اس مراسلے تک ماورائی فیڈر کے ذریعہ ہی پہونچا ہوں۔ یوں ہی چند تبدیلیاں کرنے کے بعد ماورائی فیڈر کو ٹیسٹ کر رہا تھا جب آپ کے اس پوسٹ کی فیڈ پر نگاہ پڑی۔ وہیں سے "مراسلے کو جائیں" بٹن پر کلک کر کے یہاں آ کودا۔

    والسلام

    جواب دیںحذف کریں
  2. آپ کا بھی شکریہ بھائی کہ آپ کی بدولت ایک عمدہ اردو فیڈر آخر کار مل ہی گیا۔

    جواب دیںحذف کریں