اردو بلاگنگ کے منظرِ عام پر غالباً پہلا ایسا بلاگ ہے جسے بلاگ اگریگیٹر تو یقیناً نہیں کہا جا سکتا۔ انٹرنیٹ کی اردو (رسم الخط) کمیونیٹی کا یہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں تمام اردو بلاگ لکھنے والوں کو جمع کیا گیا ہے ، ماشاءاللہ۔
* تمام اردو بلاگرز کی ایک مکمل اور بھرپور فہرست دی گئی ہے۔
* مشترکہ موضوعات پر بلاگرز کو لکھنے کی دعوت دی جاتی ہے۔
* ایک بلاگر : ایک کتاب کے عنوان سے ایک دلچسپ و منفرد سلسلہ شروع کیا گیا ہے کہ اپنی پسند کی کسی بھی کتاب کی یونیکوڈ کمپوزنگ کر کے اسے منظر عام پر لائیں۔
* شناسائی کے عنوان سے اردو بلاگرز کے انٹرویوز لئے جاتے ہیں تاکہ جان پہچان بڑھے ، سب ایک دوسرے کے قریب آئیں۔
شناسائی کے تحت اب تک 27 بلاگرز کے بہترین انٹرویو ہو چکے ہیں۔ ان تمام کے روابط آپ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔
اسی ہفتہ راقم الحروف کو بھی دعوت دی گئی تھی جس کے لئے ہم منظرنامہ ٹیم کے دلی شکرگزار ہیں۔ ہماری ذات اور ہمارے خیالات سے واقف ہونے کے خواہشمند خواتین و حضرات ذیل کے ربط پر ہمارا انٹرویو پڑھ سکتے ہیں :
حیدرآبادی سے شناسائی
السلام علیکم، آپ کا انٹرویو پڑھ کر۔۔اور آپ کے بارے میں جان کر بہت ہی اچھا لگا۔۔۔اللہ رب العزت آپ کو خوش و خرم رکھے۔۔۔آمین۔۔۔
جواب دیںحذف کریںبہت خوب۔ منظر نامہ کے لیے مختصر لکھنے کا شکریہ اور اتنی اچھی لسٹ پیش کرنے کا بھی شکریہ۔
جواب دیںحذف کریںمجھے ذاتی طور پر آپ کا انٹرویو بہت پسند آیا، اب تک ایسے انٹرویو بہت کم سامنے ْآئے، جنہیں پڑھ کر واقعی کہا جائے کہ زبردست انٹرویو تھا۔ آپ کا انٹرویو اور ایک اور انٹرویو مجھے پڑھ کر بہت مزہ آیا تھا۔
بہت شکریہ۔
@ کاشفی:
جواب دیںحذف کریںبلاگ پر خوش آمدید اور انٹرویو کی پسندیدگی اور دعاؤں کا شکریہ بھائی۔
@ Mawra:
آپ کا بھی شکریہ کہ منظرنامہ کے ذریعے اردو بلاگرز کی دنیا سے اوروں کو واقف کروا رہی ہیں۔ انٹرویو کے سوالات بھی عمدہ تھے جس کے سبب مجھے بھی جوابات دینے میں دلچسپی پیدا ہوئی۔