پیشتر یہ کہ ہم کچھ پوچھتے کہ میاں، یہ ساری کرنسی کہاں سے لائی جائے؟
ہمارے لڑکے نے براؤزر میں گوگل ڈاٹ کام ٹائپ کیا پھر لکھا:
indian coins and notes
اب اتنا کام تو آ ہی جاتا ہے آج کل کے بچوں کو۔
باقی کا فوٹوشاپ والا کام اپنے ابو پر چھوڑ دیتے ہیں۔
بہرحال ذیل میں ہندوستانی کرنسی کی دو تصویریں ملاحظہ فرمائیں۔ ایک میں تمام سکّے بتائے گئے ہیں اور دوسری تصویر نوٹ والی ہے۔
سکوں میں اب ان دنوں زیادہ تر 25 اور 50 پیسوں کا چلن ہی برقرار رہ گیا ہے انڈیا میں۔ اور نوٹ میں دو روپے کا نوٹ بہت کم دکھائی دیتا ہے ، اس کی جگہ دو روپے کا سکہ زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
-- indian coins --
-- indian notes --
ہمیں تو لوٹ لیا مل کر سیاستدانوں نے
جواب دیںحذف کریںکمال ہے کہ پیسوں کے سکے ابھی تک مستعمل ہیں۔ پاکستان میں تو شاءد پانچ روپے کا بھی سکہ ہی ہے اور اس سے کم تو شائد ہی کہیں استعمال ہو۔
جواب دیںحذف کریںاب تو سنا ہے کہ دس ہزار کا نوٹ بھی جاری ہے گرچہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پورا علم نہیں۔