محبی محترم بل گیٹس !!
آداب و تسلیمات ! جئے واہگورو کی !!
یہ نامہ پنجاب کے بانتا سنگھ کی جانب سے آپ کی خدمت میں ارسال کیا جا رہا ہے۔
محترمی ! ہم نے ایک عدد کمپیوٹر خریدا ہے اور اس میں کچھ خرابیاں پائی گئی ہیں جنہیں ہم آپ کے علم میں لانا ضروری سمجھتے ہیں۔ براہ مہربانی ذیل میں ان کی تفصیلات ملاحظہ فرمائیں ، شکریہ۔
1۔ اپنے گھر پر انٹرنیٹ کی سہولت حاصل کرنے کے بعد ہم نے سوچا کہ ایک عدد ای۔میل اکاؤنٹ بنایا جائے۔ لیکن جب بھی ہم ہاٹ میل کے پاس ورڈ خانے میں ، اپنا پاس ورڈ دینے جاتے ہیں تو صرف چھ ستارے ****** نمودار ہوتے ہیں جبکہ دوسرے خانوں میں ہم جو کچھ بھی ٹائپ کریں وہی ٹائپ شدہ حروف نظر آتے ہیں لیکن پاس ورڈ کے خانے میں ہی یہ مسئلہ پیش آ رہا ہے۔ ہم نے اس ضمن میں ہارڈوئر دکاندار سانتا سنگھ سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ کی۔بورڈ میں قطعاً کوئی پرابلم نہیں ہے۔ اس مسئلے کے سبب ہم اپنا ای۔میل اکاؤنٹ جب بھی انہی چھ ستاروں ****** کے ساتھ کھولنے جاتے ہیں تو "غلط پاس ورڈ" کی تنبیہ نظر آتی ہے۔ ہم گذراش کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر فوری توجہ دی جائے کیونکہ ہمیں خود نہیں پتا کہ ہمارے ای۔میل اکاؤنٹ کا پاس ورڈ ہے کیا ؟؟
2۔ ہم SHUT-DOWN کا بٹن جب بھی کلک کرتے ہیں تو اس کے بعد کمپیوٹر میں کچھ بھی لکھنے پڑھنے کے قابل نہیں رہ جاتے۔
3۔ ایک بٹن START کے نام سے تو ہے لیکن STOP کے نام سے کوئی بٹن نہیں ہے۔ ہماری گذارش ہے کہ ایک نئے بٹن "اسٹاپ" کی شمولیت پر غور کیا جائے۔
4۔ ہم نے مینو میں ایک کمانڈ RUN دیکھا ہے۔ ہمارے ایک دوست نے اسے کلک کیا اور امرتسر کی طرف دوڑ لگا دی۔ مگر ہمیں اس طرح بار بار دوڑنا پسند نہیں ہے لہذا آپ سے ادباً گذارش ہے کہ اس کو تبدیل کر کے SIT کر دیں تاکہ اس کو دبانے کے بعد ہمیں دوڑنے کی زحمت نہ کرنی پڑے اور ہم اپنا کام کرسی پر بیٹھے بیٹھے ہی انجام دیں۔
5۔ ایک الجھن یہ درپیش ہے کہ : کیا آپ کے اس نظام میں "RE-SCOOTER" بھی دستیاب ہے یا نہیں؟ جبکہ ہم نے تو صرف "RE-CYCLE" دیکھا ہے۔ یہ پوچھنا اس لئے ضروری سمجھا گیا ہے کہ ہم اپنے گھر میں ایک عدد اسکوٹر رکھتے ہیں ، سائیکل نہیں !
6۔ آپ کے اس نظام میں ایک بٹن FIND نام کا بھی ہے جو درست طریقہ پر کام کرنے کے قطعاً قابل نہیں ہے۔ ہماری بیوی نے ایک بار صدر دروازے کی چابی گنوا لی تھی ، ہم نے چابی ڈھونڈنے کے لئے اس "فائینڈ" بٹن کو ہر طریقے سے آزما کر دیکھا مگر سب لاحاصل رہا۔ کہیں یہ کوئی بگ تو نہیں ؟؟
7۔ ہر رات آرام کی نیند سونے سے ہم بالکلیہ قاصر رہے ہیں چونکہ ہمارے پڑوس کی بلی سے ہمیں اپنے MOUSE کی حفاظت کا ہر لمحہ خیال رکھنا پڑتا ہے۔ آپ کو مخلصانہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے نظام میں "ماؤس" کے ساتھ ساتھ ایک عدد DOG کی سہولت بھی فراہم کریں تاکہ وہ بلیوں کا خاتمہ کر سکے !
8۔ براہ مہربانی تصدیق فرمائیں کہ آپ ہمیں کب تک وہ انعامی رقم عنایت فرمائیں گے جو ہم نے HEARTS (تاش کے پتوں کا کھیل) میں جیتی ہے؟ اور یہ بھی بتائیں کہ آپ اپنی جیتی ہوئی رقم وصول کرنے ہمارے غریب خانے پر کب تشریف لائیں گے؟
9۔ ہمارے بچے نے "مائیکروسافٹ WORD" تو سیکھ لیا ہے ، اب وہ "مائیکروسافٹ SENTENCE" سیکھنا چاہتا ہے۔ براہ مہربانی مطلع فرمائیں کہ آپ اپنے نظام میں یہ سہولت کب تک فراہم کریں گے ؟
آپ کے تفصیلی جواب کا بےچینی سے انتظار رہے گا۔ جواب ، ڈاک سے بھیجئے گا کیونکہ ہمارا ہاٹ میل اکاؤنٹ پاس ورڈ سے عدم واقفیت کے سبب معطل پڑا ہے۔
آپ کا مخلص
خاکسار بانتا سنگھ ، پنجاب۔
Author Details
Hyderabadi
خبر یہ ہے کہ پرسوں ہی ہمیں آپ کے شہر میں ٢٤ گھنٹے گذارنے کا شرف حاصل ہوا۔
جواب دیںحذف کریںملازمت کے سلسلے میں مجھے ہوائی اڈّے کے قریب ہی بیگم پیٹھ جانا پڑا تھا۔