مہر نستعلیق جلی خط - ڈیسک ٹاپ پبلشنگ فونٹ کا اجرا - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2021/02/16

مہر نستعلیق جلی خط - ڈیسک ٹاپ پبلشنگ فونٹ کا اجرا

mehr-nastaliq-jali-font
مہر نستعلیق ویب فونٹ کی زبردست پذیرائی کے بعد اردو، عربی اور فارسی فونٹ سازی اور خطاطی سے متعلق ادارہ "مہرٹائپ" نے لاہوری نستعلیق کی خطاطی اور ٹائپوگرافی کا مکمل پیکج "مہر نستعلیق جلی خط" جدید اور حیران کن فیچرز کے ساتھ بہت جلد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ خطِ جلی معروف خطاط نصر اللہ مہر صاحب کی خطاطی پر مشتمل ہوگا۔

اور اس کی خصوصیات درج ذیل ہیں:
* حرفی بنیادوں پر نستعلیق خطاطی کے اصولوں کے عین مطابق
* ان-پیج، کورل ڈرا، اِن-ڈیزائن، ایم ایس ورڈ اور اڈوبی السٹریٹر سپورٹ
* ہر لفظ کو اصولِ خطاطی کے مطابق درست لکھنے کی سہولت
* درست اعراب اور خوبصورت اسلامی طغروں کی سہولت
* نقاط اور اعراب کو اپنی مرضی سے سیٹ کرنے کی سہولت
* لفظوں کے درمیان فاصلے (کرننگ) کو کنٹرول کرنے کی سہولت
* اصولِ خطاطی کے مطابق الفاظ کو کشیدہ (لمبا کر کے لکھنے) کی سہولت
* دوران ٹائپنگ ہر لفظ کی متبادل اشکال منتخب کرنے کی سہولت

فونٹ کی قیمت (پاکستانی کرنسی) درج ذیل ہے:
(پہلے 10 آرڈرز کے لیے 20 فیصد کا خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے)
سادہ ورژن (سنگل یوزر لائسنس) : 25,000
کشیدہ ورژن (سنگل یوزر لائسنس) : 40,000
پریمیم ورژن {متنوع اشکال} (سنگل یوزر لائسنس) : 50,000

فیس بک رابطہ:
Mehr Type - mehrtype.com

1 تبصرہ: