مریضِ دل
ہارٹ پیشنٹ نے ڈاکٹر سے کہا
میں نہ آتا تمہارے پاس کبھی
کیا کروں پر کہ بیٹھے بیٹھے ہی
" دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی "
گھریلو ملازم
میڈم کی ڈانٹ سن کے ملازم پکار اٹھا
ہر چند سنگ ریزہ ہوں گوہر نہیں ہوں میں
لیکن کلام کیجئے مجھ سے ادب کے ساتھ
نوکر ہوں کوئی آپ کا شوہر نہیں ہوں میں
باپ کی نصیحت
تری شادی کی باتیں چل رہی ہیں آج کل بیٹا
سو تیرا صاف ستھرا ہر گھڑی ہونا ضروری ہے
مرا مطلب! مہینے تک نہانے کی نہ ہو فرصت
تو پھر ہفتے کے ہفتے منہ دھونا ضروری ہے!
شاعر : ڈاکٹر انعام الحق جاوید
Author Details
Hyderabadi
یہ گھر کے ملازم والی بات زبردست ہے
جواب دیںحذف کریںنہیں نہانے والی بات زبردست ہے
جواب دیںحذف کریں:D