حیدرآباد اور رمضان - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2008/09/29

حیدرآباد اور رمضان

السلام علیکم۔
ہفتہ عشرہ سے ہم اپنے شہر میں مقیم ہیں۔ سال بھر بعد دوبارہ اپنے آبائی شہر میں آمد اس دفعہ شمس آباد کے نئے ائرپورٹ کے ذریعہ ہوئی ہے۔ اس میں شک نہیں کہ "راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ ، شمس آباد" تعریف و تحسین کے قابل ہے۔ سنا بھی یہی گیا ہے کہ ایشیا کے سب سے بڑے ائرپورٹ کا درجہ ملا ہے۔ اس پر تبصرہ پھر کبھی سہی۔
حیدرآباد کی ٹریفک اور رمضان کی خریداری ۔۔۔ حلیم کی شہرت اور مساجد کی رونقیں ۔۔۔ کچھ تصاویر موبائل کیمرے سے لی تو ہیں لیکن بلاگ تک منتقل کرنے میں شائد وقت لگے کہ لیپ ٹاپ ہم وہیں چھوڑ آئے ہیں۔

آج بروز پیر یہاں 28واں روزہ تھا اور ہمارا اپنا 29واں۔ ابھی تک تو اطلاع نہیں ملی کہ سعودی عرب میں ھلالِ عید نظر آیا یا نہیں؟ گمان اغلب ہے کہ عید یکم۔اکتوبر کو ہی منائی جائے گی وہاں۔ اس لحاظ سے یہاں 2۔اکتوبر کو ہوگی۔ یار دوست جھلا رہے ہیں کہ عید کی چھٹی "گاندھی جینتی" کے سبب مار کھا جائے گی۔

ایک نئی بات یہ دیکھنے کو ملی کہ شہر کے کچھ اہم مقامات پر شاپنگ میلے لگے نظر آئے۔ اور غالباً ہمارے علم کی حد تک حیدرآباد کے میلوں میں پہلی بار "انڈیا+پاکستان مصنوعات" کی بڑی بڑی ہورڈنگس لگائی گئی ہیں۔ تمام شاپنگ میلوں میں پاکستان کی کراکری اور ملبوسات کے اسٹالس پر جم غفیر لگا نظر آ رہا ہے۔

پس نوشت ‫:
ابھی ابھی سعودی عرب سے ہمارے دوست نے ایس۔ایم۔ایس بھیجا ہے کہ چاند نظر آ گیا ہے اور وہاں عید کل 30۔ستمبر بروز منگل منائی جائے گی۔
سعودی عرب کے تمام دوست احباب کو عید الفطر کی دلی مبارکباد قبول ہو۔

1 تبصرہ:

  1. پاکستانی مصنوعات کے سٹال پر بھیڑ کا سن کر جوشی ہوئی ثابت ہوا اگر پاکستان میں انڈیا کے مال کی مانگ ہے تو انڈیا میں پاکستان کے مال کی۔
    آپ کو بھی عید مبارک ہو۔

    جواب دیںحذف کریں