السلام علیکم ناظرین کرام !
ایک غیر مقیم حیدرآبادی (دکنی) کے (نئے) اردو بلاگ پر آپ کو ’مکرر‘ خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
تصویری اردو کے بجائے تحریری اردو (یونیکوڈ) میں حیدرآباد دکن سے یہ پہلا بلاگ ہے۔ اب اس دعوے پر جس کو اعتراض ہے ادباً عرض ہے کہ ای۔میل سے ہمیں مطلع فرما دیا جائے۔
ہم ایک دہے سے مشرقِ وسطیٰ میں قیام پذیر ہیں۔
اپنے وطن حیدرآباد دکن سے ہمارا رابطہ زیادہ تر حیدرآباد ہی کے اردو اخبارات کے ذریعے رہا ہے۔
اور انہی اخبارات کے حوالے سے اپنے تاثرات ، تبصرے اور خیالات و نظریات کی اشاعت کی خاطر اس بلاگ کا (دوبارہ) قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
شاعرِ محبت اور بانیءحیدرآباد قلی قطب شاہ کا ایک مشہور مصرعہ ہے :
میرا شہر لوگاں سے معمور کر
یہ بلاگ اسی مصرعے سے موسوم ہے۔
امید کہ ہمارے حیدرآبادی ساتھیوں کے ساتھ ساتھ دیگر احباب بھی اس بلاگ کو رونق بخشیں گے۔
بہت شکریہ۔
aadaab arz
جواب دیںحذف کریںgreat to see this new home for your blog
انڈسکرائب بھائی
جواب دیںحذف کریںبہت شکریہ !
:)
آپ کے بلاگ کو پوری طرح پڑھا نہیں ہے لیکن لگتا ہے کہ کافی کچھ سیھکنے کو ملے گا۔ وہ بھی حیدآباد دکن والوں کی اردو میں
جواب دیںحذف کریںتانیہ رحمان ، خوش آمدید
جواب دیںحذف کریںہم خود سیکھنے کے مراحل میں ہیں ۔۔۔ ویسے حیدرآباد اور انڈیا کے متعلق کچھ مفید اور تازہ معلومات آپ کو یہاں سے ضرور مل سکیں گی۔
assalam alaikum
جواب دیںحذف کریںBhai bahuth khoob,
@ osmania journalism alumni
جواب دیںحذف کریںوعلیکم السلام
خوش آمدید جناب
آپ کہاں سے ہیں؟
اور اپنے بلاگ کا یو آر ایل تو دیجئے
جناب حیدر آبادی صاحب !
جواب دیںحذف کریںہمیں پتہ ہیں " صرف باتاں نئی کرتیں حیدرابادی لوگاں ، کاماں بی کرتیں بڑے بڑے "
آپ کے بلاگ پر بارہا حضری ہوئی لیکن یہاں کا ادبی معیار کافی اونچا اور ہماری پہنچ سے باہر دیکھ کر خاموش آمین بالجہر کہتے ہوئے چلے آئے کوئی تبصرہ کی زحمت نہیں کی۔
شاید آپ کی ہی کوئی پوسٹ ہمارے مضمون مایوسی کفر ہے
کا سبب بنی تھی۔
تصویری اردو کے لیے اس بندے کا بلاگنقوش سخن کافی مشہور ہے جس کے ازٹرز کی تعداد 90
ہزار سے متجاوز کر گئی ہے۔
اردو بلاگنگ کے پانچ سال مکمل کرنے پر دلی مبارکباد قبول ہو ۔ انشاءاللہ ہم محکمہ آثار قدیمہ سے سفارش کرینگے کہ چار مینار کی دیواروں پر اعزازی طور پر آپ کا نام چسپاں کیا جائے۔ :ڈ
محترم ۔ ۔ ۔
جواب دیںحذف کریںبہت عمدہ بلاگ ہے آپ کا۔۔۔
کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ آپ کے بلاگ پر جو " لاگ کے مراسلات کی تعداد : 262
بلاگ کے تبصروں کی تعداد : 760
"
یہ کس طرح لگا سکتے ہیں ۔ ۔ ۔
hodekarnoor@gmail.com
والسلام
السلام علیکم! ایڈمن سے گزارش ہے کہ تاریخ لکھنو کے متعلق کوئی کتاب اپلوڈ کر دیں، نوزش ہوگی
جواب دیںحذف کریں