ایک غیر مقیم حیدرآبادی (دکنی) کا ڈیجیٹل منظرنامہ : تبصرے / تاثرات / خیالات / نظریات۔۔۔
اردو یونیکوڈ میں حیدرآباد (دکن) سے اولین بلاگ (آغاز: یکم/نومبر/2007)
میرا شہر لوگاں سے معمور کر قلی قطب شاہ کا ایک مشہور مصرعہ ہے اور ہمارے ایک اردو بلاگر نے اپنے بلاگ کو اس مصرعے سے موسوم کیا ہے۔ آپ کا تعلق حیدر آباد سے ہے اور اسی لیے انٹرنیٹ پر اردو کی دنیا میں حیدرآبادی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ حیدرآبادی کا کہنا ہے کہ 'باتاں نہیں کرتے ہم حیدرآبادی' حالانکہ حیدر آبادی کے بلاگ پر ہمیں بہت کچھ اچھا پڑھنے کو ملتا ہے۔ آپ کے بلاگ پر زیادہ تر تحاریر اپنے وطن سے متعلقہ ہوتی ہیں۔