القلم تاج نستعلیق ، دراصل بر صغیر پاک و ہند کے عظیم خطاط استاد تاج الدین زرین رقم کی خطاطی کی بنیاد پر استوار کیا گیا ایک لگیچر بیسڈ فانٹ ہے ۔ اس سے قبل گوکہ نوری نستعلیق کے ترسیمے موجود تھے لیکن وہ تجارتی بنیادوں پر استعمال ہو رہے تھے اور انہیں مفت استعمال کرنا قانونی اور اخلاقی طور پر درست نہ تھا۔ مزید یہ کہ لاہوری انداز کے نستعلیق کی ضرورت کو شدت سے محسوس کیا جا رہا تھا۔ اسی ضرورت کے پیش نظر القلم فورم کی انتظامیہ نے آج سے تین سال پہلے اس بات کا فیصلہ کیا کہ اردو کمیونٹی کے لیے ایک ایسا فونٹ تیار کیا جائے لاہوری نستعلیق کی ضرورت کو پورا کر سکے اور اردو کمیونٹی کے ذاتی استعمال کے لیے یہ فونٹ بلا معاوضہ دستیاب ہو اور اس کے استعمال پر کوئی اخلاقی یا قانونی قدغن موجود نہ ہو۔ چنانچہ اس پروجیکٹ کا آغاز ہوا اور الحمد للہ! اللہ کے فضل و کرم کے ساتھ تین سال کی شبانہ روز محنت کے بعد ہم نے اردو کے کثیر الاستعمال 28000 ترسیمے تیار کر لیے۔ ان اٹھائیس ہزار ترسیموں کے ساتھ ہم القلم تاج نستعلیق کا ابتدائی نسخہ پیش کر رہے ہیں ۔ مزید ترسیموں کی تیاری پر کام جاری ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ان شأ اللہ ہم اس میں اضافہ کرتے چلے جائیں گے۔
بشکریہ : القلم تاج نستعلیق فونٹ آفیشیل پیج
القلم تاج نستعلیق فونٹ کی تخلیق پر سید شاکر القادری کے اعزاز میں تقریبِ پذیرائی کا انعقاد بتاریخ 2/دسمبر 2012ء بروز اتوار کو اکادمی ادبیات پاکستان (اسلام آباد) میں کیا گیا جس کی صدارت چیرمین اکادمی جناب عبدالحمید نے کی۔
اس تصویر میں چیرمین صاحب جناب شاکر القادری کو مومنٹو پیش کر رہے ہیں
چیرمین اکادمی ادبیات پاکستان جناب عبدالحمید ، القلم تاج نستعلیق فونٹ کے خالق جناب شاکر القادری کو تمغہ پیش کرتے ہوئے |
القلم تاج نستعلیق فونٹ کے خالق جناب شاکر القادری کے ساتھ اردو بلاگران کی ایک تصویر
دائیں سے بائیں ۔۔۔۔
ایستادہ : سعادت ، امجد علوی ، ساجد ، سید زبیر ، افتخار اجمل بھوپال ، سید شاکر القادری ، تلمیذ ، (نامعلوم) ، خاور چوہدری ، (نامعلوم)
بیٹھے ہوئے :
غلام عباس ، محمد بلال (پاک اردو انسٹالر) ، (نامعلوم) ، نیرنگ خیال ، محمد سعد ، عاطف بٹ ، خرم شہزاد خرم ، الف نظامی
janab Shakir-ul-Qadree with Urdu Bloggers |
تصاویر بشکریہ: خرم شہزاد خرم
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں