tag:blogger.com,1999:blog-5278377707373857368.post4908989089345417649..comments2024-01-09T21:31:24.026+05:30Comments on Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature: پاکستان : کرپٹ سیاستداں ، بےحس قومSyed Hyderabadihttp://www.blogger.com/profile/03933308297011650354noreply@blogger.comBlogger6125tag:blogger.com,1999:blog-5278377707373857368.post-45372207566857327802012-05-20T02:42:19.549+05:302012-05-20T02:42:19.549+05:30جناب المیہ لال مسجد کا نہیں بلکہ جامعہ حفصہ کا تھا...جناب المیہ لال مسجد کا نہیں بلکہ جامعہ حفصہ کا تھا اور اسکی وجہ یہ نہیں تھی کہ ایک دینی مدرسہ پاکستان کے لعنتی حکمران کو کھٹک رہا تھا بلکہ وجہ صرف یہ تھی کہ اس مدرسہ سے اسٹیٹ کی رٹ کو چیلنج کیا گیا تھا۔ لیکن اس سفاکی اور بہمیت کی قیمت وہ ملعون اس طرح ادا کررہا ہے کہ اسکو اپنے ملک میں رہنا نصیب نہیں ہے وہ اب جب بھی پاکستان آئے گا یقینی طور پر مارا جائے گا۔
چلیں آپ ہی بتادیجیے کہ مستقبل میں کب بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر ہوسکے گی۔ دوبارہ تعمیر کو چھوڑیے کیا کبھی کوئی بھی عدالت یہ اعتراف کرسکے گی کہ شری رام کی جنم بھومی سے متعلق سارے دعوے غلط تھے یا پھر سانحہ گجرات سے متعلق کسی ایک شخص کو بھی قرار واقعی سزادی جاسکے گی۔
حالانکہ سعودی عرب میں جنوبی ایشیا کے ممالک کے لوگ بغیر کسی جھگڑے اور تلخی کے بہت دوستانہ ماحول میں رہتے ہیں مگر اس کے باوجود مجھے آج تک ہندستانی مسلمانوں کی قابل رحم حد تک پہنچی ہوئی دیش بھگتی سمجھ نہیں آئی۔
اسکی ایک مثال میں آپ کو دیتا ہوں جب گجرات میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی تھی ان دنوں میں مکہ مکرمہ میں تھا اور یوپی سے تعلق رکھنے والے دو اصحاب کے ساتھ انکی دکان پر اپنا فارغ وقت گزارتا تھا۔ ایک بار ٹی وی پر یہی خبریں چل رہی تھیں کہ ایک بنگالی جذباتی ہو گیا اور کہنے لگا کہ آج کے بعد میں کسی میڈ ان انڈیا کو ہاتھ نہیں لگائوں گا۔بنگالی کی بات سن کر یوپی سے تعلق رکھنے والے دونوں اصحاب بیک وقت خفا ہوگئے اور اس سارے معاملے کو ہندو مسلم فساد قرار دینے لگے۔
ایک دوسرے صاحب جو ایک صیدلیہ پر کام کرتے تھے وہ تو یہاں تک گئے کہ جو کچھ گجرات میں وہ ہو رہا ہے وہ صحیح ہو رہا ہے۔ جس کو سن کر میں سناٹے میں رہ گیا میں نے پوچھا صحیح کیسے ہو رہا ہے؟ ارشاد ہوا کہ انکو کئی بار سمجھایا گیا کہ یہ لوگ اپنے آپ کو بڑا تیس مار خان سمجھتے ہیں۔ احمد آباد سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب سے جب میں نے وہاں کہ حالات پوچھے تو وہ قدرے خفا ہوگئے اور فرمایا کہ وہاں کے حالات کو کیا ہونا ہے سب ٹھیک ہے۔۔۔
پاکستانی یہ سب کچھ نہیں کرتے۔ آپ کا مضمون نہایت شائستہ اور مہذب انداز میں لکھا گیا ہے یہی مضمون اگر کوئی پاکستانی لکھتا تو بہت تلخی اور قدرے غیر شائستگی سے لکھتا کیونکہ اسکو وہ دیش بھگتی نصیب نہیں ہے جو انڈین مسلمانوں کو نصیب ہے ۔ اور یہی وجہ ہے کہ میں پاکستان کے حالات کو عارضی قرار دیتا ہوں کہ یہ انارکی ،انتشار اور ہیجانی دور ہمیشہ نہیں رہے گا۔ڈاکٹر جواد احمد خانhttps://www.blogger.com/profile/11679996698083703362noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-5278377707373857368.post-66434499454703628952012-05-19T10:56:03.393+05:302012-05-19T10:56:03.393+05:30ڈاکٹر صاحب ، باشعور لوگوں کو "موازنہ" کر...ڈاکٹر صاحب ، باشعور لوگوں کو "موازنہ" کرنے سے قبل ایک اہم بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے۔ ہند میں مسلمان پچھتر فیصد سے زاید ہندوؤں کے زیراثر بطور "اقلیت" رہتے ہیں۔ جبکہ پاکستان تو مسلمانوں نے مسلمانوں کے لیے حاصل کیا تھا۔ اگر آپ مسائل کو "عارضی" کہہ کر خوش ہوتے ہیں تو آپ کی خوشی ۔۔۔ چلیے ہماری بھی خوشی۔
بابری مسجد کا انہدام ۔۔ کیا یہ صرف مسلمانانِ ہند پر ظلم ہے یا مسلمانان عالم کے لیے غور و فکر کا مقام؟ گجرات کی نسل کشی تو ایک متعصب کی سیاسی قوت کا اظہار تھا ، سوال تو یہ ہے کہ لال مسجد کا المیہ کس "تعصب" کی نشانی تھی؟Syed Hyderabadihttps://www.blogger.com/profile/03933308297011650354noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-5278377707373857368.post-57240537520647702802012-05-19T06:55:16.494+05:302012-05-19T06:55:16.494+05:30السلام علیکم محترم ۔ یہ بات نئی نہیں ہے ۔ میں نے ج...السلام علیکم محترم ۔ یہ بات نئی نہیں ہے ۔ میں نے جون 2005ء میں ایک خُلاصہ پیش کیا تھا جو مندرجہ ذیل ربط پر موجود ہے ۔ اس کے پہلے 8 بند پر نظر ڈالئے شاید کچھ وضاحت ہو پائے
http://www.theajmals.com/blog/%D8%AA%D8%AD%D8%B1%DB%8C%DA%A9-%D8%A2%D8%B2%D8%A7%D8%AF%DB%8C-%D8%AC%D9%85%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1/افتخار اجمل بھوپالhttp://www.theajmals.comnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-5278377707373857368.post-80213662626403521152012-05-19T02:15:32.664+05:302012-05-19T02:15:32.664+05:30يعنی مسلمانوں کے ملک کی نسبت مسلمان کافروں کے ملک ...يعنی مسلمانوں کے ملک کی نسبت مسلمان کافروں کے ملک ميں ذيادہ سکھی ہيں؟ يہ تو دو قومی نظريہ کی ايسی تيسی کردیAnonymousnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-5278377707373857368.post-61974644417083635642012-05-18T20:32:06.434+05:302012-05-18T20:32:06.434+05:30بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔۔۔۔۔۔بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔۔۔۔۔۔Anonymousnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-5278377707373857368.post-88965496106847211222012-05-18T17:42:10.661+05:302012-05-18T17:42:10.661+05:30بہت خوب۔۔۔۔ عمدہ انداز ہے بات کہنے کا۔۔۔۔
اب اپنے ...بہت خوب۔۔۔۔ عمدہ انداز ہے بات کہنے کا۔۔۔۔
اب اپنے جواب کا راجندر سچر کمیشن رپورٹ، بابری مسجد کے انہدام اور گجرات کی نسل کشی سے بھی موازنہ کرلیجیے۔
حضرت پاکستان کے مسائل عارضی ہیں جبکہ ہندستانی مسلمانوں کے حالات ایک مستقل زمینی حقیقت ہے۔ڈاکٹر جواد احمد خانhttps://www.blogger.com/profile/11679996698083703362noreply@blogger.com