tag:blogger.com,1999:blog-5278377707373857368.post7486991672013683669..comments2024-01-09T21:31:24.026+05:30Comments on Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature: اسلامک اسٹاک بروکنگ - Islamic Stock BrokingSyed Hyderabadihttp://www.blogger.com/profile/03933308297011650354noreply@blogger.comBlogger1125tag:blogger.com,1999:blog-5278377707373857368.post-35066663939326645492007-11-12T19:06:00.000+05:302007-11-12T19:06:00.000+05:30ہمارے خیال میں تو دنیا میں ایسا کوئی سٹاک نہیں ہے ...ہمارے خیال میں تو دنیا میں ایسا کوئی سٹاک نہیں ہے جو اسلام کے معیار پر پورا اترتا ہو اب یہ سٹاک بروکر ہی ہیں جو چکر چلا کر مسلمانوں کو قائل کرتے ہیں کہ ان کا فنڈ اسلامی ہے۔
دنیا میں ایسی کوئی کمپنی نہیں جو سود پر کاروبار نہ کرتی ہو اس اصول کی بنا پر شاید ہی کوئی اسٹاک اسلامی تقاضوں کو پورا کرتا ہو۔
یہ بات درست ہے کہ موجودہ معاشی نظام اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ وہ اسلام کے اصولوں کی نفی کرتا ہے اور خطرناک بات یہ ہے کہ مسلمان سوداگروں اور حکومتوں نے جان بوجھ کر اس طرف نہ غور کیا ہے اور نہ پلاننگ۔
یہ بات درست ہے کہ مسلمانوں کے غیرترقی یافتہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ مسلمان نہ تو موجودہ نظام کو قبول کرتے ہیں اور نہ اسلامی معاشی سسٹم سیٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہندوستان میں جب انگریزوں نے حکومت شروع کی تو اس وقت بھی مسلمانوں کو پسماندہ رکھنے کیلیے انگریزی سیکھنا حرام قرار دیا گیا اور ہندو اسی وجہ سے مسلمانوں کو پیچھے چھوڑ گئے کہ ان کے نزدیک انگریزی کی تعلیم گوروں کی غلامی نہیں تھی بلکہ ترقی کا ایک زینہ تھا جس پر چڑھ کر وہ انگریزوں سے ایک دن جان چھڑا سکیں اور بعد میں ہم نے دیکھا کہ انہوں نے جان چھڑائی
اب بھی وقت ہے مسلمان اور ان کی حکومتیں ملکر کوئی لائحہ عمل طے کریں تاکہ اسلامی اصولوں پر معاشی نظام ترتیب دیا جاسکے۔ لگتا ہے اس دفعہ بھی مسلمانوں کو جان بوجھ کر غیرترقی یافتہ رکھنے کی سازش ہورہی ہے۔میرا پاکستانhttps://www.blogger.com/profile/05856413161304158639noreply@blogger.com