ہندوستانیوں کے دیرینہ خواب کی تکمیل - اردو-انڈیا کی-بورڈ - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2013/07/14

ہندوستانیوں کے دیرینہ خواب کی تکمیل - اردو-انڈیا کی-بورڈ

کمپیوٹر میں "اردو زبان" شامل کرنے کے لیے کل تک ہم پاکستان کے محتاج رہے تھے کہ بطور اردو زبان "اردو-پاکستان" شامل کرنا مجبوری تھی۔ مگر اردو کی ترویج اور فروغ میں سرگرمی سے حصہ لینے والے مرکزی وزیر انفارمیشن تکنالوجی جناب کپل سبل کی بدولت آج تمام ہندوستانیوں کو یہ سہولت حاصل ہو گئی ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹر یا انڈرائیڈ فون میں اردو زبان کے طور پر "اردو-پاکستان" کے بجائے "اردو-انڈیا" شامل کر سکتے ہیں۔
مرکزی وزیر جناب کپل سبل نے آج 12/جولائی کو نئی دہلی میں اردو نسخ و نستعلیق فونٹ اور کی-بورڈ منیجر کا اجرا کیا ہے۔
یو۔این۔آئی کی خبر ذیل میں ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔۔۔۔

"اردو زبان ہندوستانی ثقافت کی روح ہے اسے جتنا فروغ دیا جائے گا اس میں اتنی ہی تازگی اور خوشبو آئے گی۔"
مرکزی وزیر برائے انفارمیشن ٹکنالوجی کپل سبل نے آج یہاں قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام تیار کردہ "اردو فونٹس" اور "اردو کی-بورڈ منیجر" کا اجراء کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹکنالوجی سے اردو کو ہم آہنگ کرنے کا ان کا دیرینہ خواب آج پورا ہو گیا۔ اس لحاظ سے 12/جولائی/2013ء کی ایک تاریخی حیثیت ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اردو ملک کی ایک ایسی زبان ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے اور اس کی اسی خوبی کے توسط سے ہم نے آزادی کی لڑائی لڑی اور ملک کو آزاد کرایا۔
سبل نے کہا کہ: اس کے ساتھ ہی ہم اردو بولنے اور جاننے والے عام لوگوں کو نئی تکنیک سے جوڑنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اردو طلباء و طالبات کو جدید ترین ٹکنالوجی سے لیس ٹیبلیٹ تقسیم کریں گے، جس میں ڈکشنری اور انسائیکلو پیڈیا جیسے بہت سے ذخیرے موجود ہوں گے۔

قومی اردو کونسل (این سی پی یو ایل ) کے وائس چیرمین ڈاکٹر وسیم بریلوی نے اردو فونٹس کے سافٹ وئیر اور کی-بورڈ کا اجراء کرنے کیلئے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اردو کمپیوٹر / اردو سافٹ وئیر کی دنیا میں یہ ابتدائی کام ہے اس سمت میں آئندہ جو اقدامات کئے جائیں گے دنیا اس سے حیران ہو جائے گی۔
اردو کونسل کے ڈائرکٹر خواجہ اکرام الدین نے اردو فونٹس سے متعلق سافٹ وئیر اور نئے کی-بورڈ کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ اس کے آغاز سے اردو کے تمام ونڈوز میں داخل ہونے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سافٹ وئیر کیلئے اب تک ہم پاکستان کے محتاج ہوا کرتے تھے۔ اس سمت میں اب ہماری محتاجگی ختم ہونے کے ساتھ ساتھ اینڈ رائیڈ بیسڈ سافٹ وئیر کے کھلتے ہی اس میں "اردو-انڈیا" لکھا ہوا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اردو کونسل اور سی ڈیک (cDac) کے اشتراک سے تیار کردہ یہ سافٹ وئیر ڈیجیٹل میڈیا اردو لٹچریر کی دنیا میں ایک نیا انقلاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ خط نسخ پر مبنی اس سافٹ وئیر میں مجموعی طورپر 12 فونٹس ہوں گے۔ خواجہ اکرام الدین نے بتایا کہ انفارمیشن ٹکنالوجی محکمہ کے تعاون سے اردو کونسل نے یہ سافٹ وئیر تیار کیا ہے۔

4 تبصرے:

  1. سرائیکی بھی شامل کی جائے

    جواب دیںحذف کریں
  2. ہماری پیاری زباں اردو
    ہمارے نغموں کی جاں اردو
    حسین دلکش جوان اردو
    ہماری پیاری زباں اردو

    جواب دیںحذف کریں
  3. This is a good news. What troubles is that in multicultural cities like poona they have enforced marathi boards on buses. But, when it comes to Urdu and Arabic they themselves are eliminating "Arabic" numerals (even in Quran).
    I hope India does not follow in Pakistan's footsteps on this aspect.

    BTW, some interesting nastaaleeq available on my blog for your perusal.

    جواب دیںحذف کریں
  4. جس دن کپل سبل اور ان کی کابینہ کی طرف سے اردو انڈیا کا اجراء ہوا، اخبارات میں دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔ میں نے اسے انسٹال ضرور کیا تھا۔ لیکن کئی سہولیات جو پاک اردو میں ہیں وہ اس میں نہیں تھیں۔ اب تک شاید اس میں کچھ اضافہ ہوچکا ہوگا۔

    جواب دیںحذف کریں