یوم جمہوریہ ہند - این۔سی۔سی نغمہ - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2013/01/26

یوم جمہوریہ ہند - این۔سی۔سی نغمہ

تمام ہندوستانی دوستوں کو یوم جمہوریہ ہند مبارک ہو۔
ہمارے ایک دوست نے زمانہ طالب علمی کے این۔سی۔سی (National Cadet Corps) کا نغمہ یاد دلایا ہے۔
آپ سب کے لیے پیش ہے ۔۔۔۔

مکمل سائز میں دیکھنے کے لئےتصویر پر کلک کریں

ہم سب ہندوستانی ہیں
ہم سب ہندوستانی ہیں
اپنی منزل ایک ہے
ہاں ہاں ہاں ایک ہے
ہو ہو ہو ایک ہے
ہم سب ہندوستانی ہیں

کشمیر کی دھرتی رانی ہے
سرتاج ہمالیہ ہے
صدیوں سے ہم نے اس کو
اپنے خون سے پالا ہے
دیش کی رکشا کی خاطر
ہم شمشیر اٹھا لیں گے
ہم شمشیر اٹھا لیں گے

بکھرے بکھرے تارے ہیں ہم
لیکن جھلمل ایک ہے
ہاں ہاں ہاں ایک ہے
ہم سب ہندوستانی ہیں
مندر گردوارے بھی ہیں یہاں
اور مسجد بھی ہے یہاں
گرجا کا گھڑیال کہیں
ملا کی کہیں ہے اذاں

اک اپنا رام ہے
اک ہی اللہ تعالیٰ ہے
رنگ برنگے دیپک ہیں
لیکن محفل ایک ہے
ہاں ہاں ہاں ایک ہے
ہو ہو ہو ایک ہے
ہم سب ہندوستانی ہیں
ہم سب ہندوستانی ہیں

7 تبصرے:

  1. لگتا ہے کسی بیوقوف پر غصہ آگیا آپ کو۔۔
    بحر حال جنم بھومی سے محبت ہر انسان کا حق ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. اس اچھی شیئرنگ کا بے حد شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  3. آپ کو بھی بہہہت بہت مبارک ہو

    جواب دیںحذف کریں
  4. گمنام28/1/13 1:18 PM

    از احمر

    آپ کو بہت مبارک ہو

    کیا یہ ترانہ اردو میں لکھا گیا ہے یا یہ کسی اور زبان سے ترجمہ کیا گیا ہے
    کیوں کہ اس میں نغمگیت کی بےحد کمی ہے

    جواب دیںحذف کریں
  5. میری طرف سے بھی مبارک ہو ،۔۔۔بھائی ۔ ۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. السلام علیکم و رحمة الله
    آج آپ کا نام دیکھ کر یوں محسوس ہوا کہ کھوئے ہوئے ہیرے مل گئے ہیں
    جناب آپ کہاں ہوتے ہیں ؟
    اُردو کی کھوج کے سلسلہ میں ایک پرانی کتاب کے 20 صفحات کے عکس جو آپ نے ارسال کر کے میری تحقیق مکمل کرنے میں مدد کی تھی وہ مین کبھی نہین بھولاسکتا ۔
    اگر مناسب سمجھیں تو میرے بلاگ پر حاضری ڈال دیں تا کہ آپ سے براہِ راست بات ہو سکے

    جواب دیںحذف کریں