خدا حافظ ابو ! خوش آمدید میاں جی!! - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2012/11/23

خدا حافظ ابو ! خوش آمدید میاں جی!!

شادی کی تقریب کے بعد وداع ہوتے ہوئے دلہن نے اپنے والد کی پیشانی کا بوسہ لیا اور ان کے ہاتھ میں کوئی چیز تھما دی۔
تقریب میں موجود تمام حاضرین حیران تھے کہ آخر دلہن نے وہ کون سی چیز اپنے والد کو دی ہے؟
والد نے تقریب میں موجود شرکاء کے تجسس کو ایسے محسوس کیا جیسے تمام لوگوں کی نظریں اس پر گڑی ہیں کہ وہ کب اس راز کو آشکار کرتا ہے؟
بالآخر اس نے بلند آواز میں اعلان کیا :
"خواتین و حضرات! آج میری زندگی کا خوش نصیب ترین دن ہے ۔۔۔"
پھر اس نے ہاتھ اٹھا کر وہ چیز بتائی جو اس کی دختر نیک اختر نے اسے تھمائی تھی ۔۔۔
"میری عزیز از جان بیٹی نے آخر کار ۔۔۔ آخر کار میرا کریڈٹ کارڈ مجھے واپس لوٹا دیا ہے ۔۔۔"
تمام محفل زعفران زار ہو گئی ۔۔۔ سوائے ۔۔۔ بچارے شوہر نامدار کے!!


4 تبصرے:

  1. بہت خوب ۔ ۔

    میں بھی تجسس میں مبتلا ہو گیا کہ آخر کیا چیز ہوگی ؟؟؟

    مگر بےچارہ دلہا تو اب لٹ جائے گا۔۔۔

    ہا ہاہا ۔ ۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. کمال تجسس پیدا کیا ہے آپ نے ۔ زمانہ جدید کی باتیں ہیں جی

    جواب دیںحذف کریں
  3. ہاہاہاہاہا

    زبردست۔میں خود بھی کافی متجسس ہوا تھا۔

    جواب دیںحذف کریں