آندھرا پردیش - انجینیرنگ اور میڈیکل مسابقتی امتحان 2012 کا نتیجہ - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2012/06/30

آندھرا پردیش - انجینیرنگ اور میڈیکل مسابقتی امتحان 2012 کا نتیجہ

ریاست آندھرا پردیش میں انجینرنگ کالجز کی تعداد تقریباً 850 اور میڈیکل کالجز کی تعداد تقریباً 53 ہے۔ ان کالجز میں داخلے ایک مسابقتی امتحان EAMCET [Engineering, Agriculture and Medical Common Entrance Test] میں نمایاں کامیابی کے بعد عمل میں آتے ہیں ، اور یہ امتحان ہر سال اپریل/مئی میں منعقد ہوتا ہے۔
2012ء کے EAMCET میں انجینیرنگ کے تقریباً 2.7 لاکھ سے زائد طلبا نے شرکت کی اور تقریباً 65 ہزار سے زائد میڈیکل طلبا حاضر ہوئے۔
راقم الحروف نے جب 1985 میں اس مسابقتی امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی ، اس وقت اس کا نام صرف EMCET تھا یعنی انجینرنگ اینڈ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ۔

تقریباً تین دہوں میں کافی تبدیلی آ چکی ہے۔ ایک طرف کالجز کی تعداد بڑھ گئی ہے اور دوسری طرف طلبا و طالبات میں تعلیمی مسابقت کی ایک صحت مند فضا تیار ہو چکی ہے۔ ہمیں نہیں پتا کہ آج سے پہلے اس امتحان کا نتیجہ ایکسل فائل کی شکل میں پہلے کبھی پیش کیا گیا ہے یا نہیں؟ لیکن ۔۔۔
12/مئی/2012ء کو منعقد ہوئے EAMCET کے نتیجے کا اعلان بروز جمعہ 29/جون/2012ء کو ہوا ہے اور ۔۔۔ مکمل نتیجے کی ایکسل فائل ہمیں ابھی ابھی روزنامہ اعتماد کی ویب سائیٹ سے حاصل ہوئی ہے۔ جس کے باریک بین مطالعے کے بعد ہم نے ٹاپ ٹین مسلم طلبا و طالبات [Top Ten Muslim qualified Students of EAMCET-2012] کے نام ڈھونڈ نکالے ہیں۔

ان تمام کو ہماری طرف سے بہت بہت مبارک ہو اور اللہ کرے کہ وہ انجینرنگ اور میڈیکل کورس میں نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے معاشرے کی فلاح و بہبود کا حصہ بنیں۔ ہماری نیک تمنائیں ان کے ، ان کے والدین اور دیگر ارکان خاندان کے لیے پیش ہیں۔

انجینیرنگ - سرفہرست 10 مسلم طلبا

نمبر شمارہال ٹکٹ نمبررینکناموالدپسماندہ طبقہیونیورسٹی علاقہجملہ نمبراتمیتھسفزکسکیمسٹری
1270350174محمد ریحان - MOHAMMED REHANمحمد عبدالباسط - MOHAMMED ABDUL BASITHہاںجامعہ عثمانیہ - حیدرآباد138742737
23805375147محمد حفیظ الرحمن - MOHAMMAD HAFEEZUL RAHMANعبدالکریم - ABDUL KAREEMنہیںجامعہ عثمانیہ - حیدرآباد131683330
33243241168اچوکتلا سرفراز نواز - ACCHUKATLA SARFRAJNAWAZاچوکتلا محمد الیاس - ACCHUKATLA MAHAMMADILYAZہاںستواہانا یونیورسٹی - کریم نگر130712633
43793422169محمد حسیب الرحمن - MOHAMMED HASEEB UR RAHMANاے۔ فضل الرحمن - A FAZAL UR RAHMANہاںجامعہ عثمانیہ - حیدرآباد131713129
53221745180شیخ رابعہ بصری - SHAIK RABIYA BASRIشیخ جانی - SHAIK JANIہاںآندھرا یونیورسٹی - وشاکھاپٹنم129692535
61824361299شیخ شمشاد بیگم - SHAIK SHAMSHAD BEGUMشیخ بابو - SHAIK BABUہاںآندھرا یونیورسٹی - وشاکھاپٹنم125722429
72110122506پی۔ نور باشا - P NOOR BASHAپی۔ عبدالرحیم - P ABDUL RAHEEMہاںستواہانا یونیورسٹی - کریم نگر119652628
83781606596شمشیر شیخ - SHAMSHEER SHAIKاسماعیل شیخ - ISMAIL SHAIKہاںجامعہ عثمانیہ - حیدرآباد117642429
92020294658سید ابرار احمد قادری - SYED ABRAR AHMED QUADRIسید شہاب الدین قادری - SYED SHAHBUDDIN QUADRIنہیںجامعہ عثمانیہ - حیدرآباد116701927
103113510752ثنا - SANAمظہر - MAZHARنہیںستواہانا یونیورسٹی - کریم نگر114721329


میڈیکل - سرفہرست 10 مسلم طلبا

نمبر شمارہال ٹکٹ نمبررینکناموالدپسماندہ طبقہیونیورسٹی علاقہجملہ نمبراتبیالوجیفزکسکیمسٹری
1460935269سیدہ سارہ تمکنت - SYEDA SARA TAMKANATHسید وقار الدین مسعود - SYED VIKARUDDIN MASOODنہیںجامعہ عثمانیہ - حیدرآباد145773335
2461936281جویریہ جاوید - JUVERIA JAVIDمحمد احمد علی جاوید - MOHD AHMED ALI JAVIDنہیںجامعہ عثمانیہ - حیدرآباد144773631
3462148487سید طہ حسین - SYED TAHA HUSSAINسید محمد اقبال مجید - SYED MOHAMMED IQBAL MAJEEDنہیں۔غیر منتخب۔144783135
44609095107نجیحہ احمد - NAJEEHA AHMEDشکیل احمد - SHAKEEL AHMEDنہیںجامعہ عثمانیہ - حیدرآباد143743435
54621788109محمد ذیشان علی - MOHAMMED ZEESHAN ALIمحمد یوسف علی - MOHAMMED YOUSUF ALIہاںجامعہ عثمانیہ - حیدرآباد143783035
64618431118ساحل اے۔ پنجوانی - SAHIL A PANJWANIعباس پنجوانی - ABBAS PANJWANIہاںجامعہ عثمانیہ - حیدرآباد142763234
76202033139مومن ظہیر عباس - MOMIN ZAHEER ABBASمومن روشن علی - MOMIN ROSHAN ALIہاںستواہانا یونیورسٹی - کریم نگر141763035
84624611187اسریٰ فردوس - ASRA FIRDOUSمشتاق حسین - MUSHTAQ HUSSAINہاںجامعہ عثمانیہ - حیدرآباد139753133
94619484191سیدہ بشریٰ فاطمہ - SYEDA BUSHRA FATIMAسید غیاث الدین - SYED GAYASUDDINنہیںجامعہ عثمانیہ - حیدرآباد139753133
106410081213زاہدہ عزیز - ZAHEDA AZIZعبدالعزیز پی۔ - ABDUL AZIZ Pہاںآندھرا یونیورسٹی - وشاکھاپٹنم137772535

4 تبصرے:

  1. میری جانب سے کامیابی لے لئے بہت بہت مبارک باد

    االلہ تعالی آپ کو مستقبل میں بھی ہر موڑ پر کامبابی سے سرفراز فرمائے۔ اور ملت کا نام روشن کرنے کا ذریعہ بنادے آمین ۔

    جزاک اللہ

    جواب دیںحذف کریں
  2. ﷲ ﺍﻧﮑﻮ ﺩﻧﻴﺎ و ﻋﻘﺒﯽ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺟﮩﺎﻥ ﮐﯽ ﺑﮭﻼﺋﻴﺎﮞ ﻋﻄﺎ ﮐﺮﮮ
    ﺳﻌﻴﺪ

    جواب دیںحذف کریں
  3. اللہ پاک ہر مسلمان نوجوان کو لامیابی و ترقی کی طرف گامزان رکھے اور آپ جیسے اچھے لوگوں کی حوصلہ افزائی ساتھ رہے ۔۔آمین

    جواب دیںحذف کریں
  4. اللہ ان نوجوانوں کو سیدھی راہ پر قائم کرے اور کامیابیوں سے ہمکنار کرے
    انجیئرنگ کے اُمیدواروں میں سات پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ میڈیل کے اُمیدواروں میں ایسے پانچ ہیں ۔ انجنیئرنگ میں لڑکیاں میڈیکل سے کم ہیں جو کہ فطری طور پر ہونا بھی چاہیئے

    جواب دیںحذف کریں