بتاریخ : 2012-01-22
نکال پرس ورنہ ٹھنڈا پانی ڈال دوں گا
ہندوستان ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔
دارالحکومت دہلی میں اقل ترین درجۂ حرارت 4.5 ڈگری سلسیس بتایا جا رہا ہے۔ گہرے کہر کی وجہ سے 200 سے زائد پروازیں متاثر ہو گئی ہیں اور دو درجن ٹرینیں بھی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ گہرے کہر کے باعث حد بصارت 50 میٹر سے بھی کم ہو گئی ہے۔
ریاست آندھرا پردیش میں سخت سردی کے سبب 15 اموات پیش آئی ہیں۔ ریاست کی تاریخ میں سردی کی ایسی شدت پہلی مرتبہ ریکارڈ کی گئی ہے کہ ریاست کے تمام 23 اضلاع میں اقل ترین درجۂ حرارت 3 سے 9 ڈگری سلسیس کے درمیان دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ سوموار کو ساحلی ضلع وشاکھاپٹنم میں تو درجۂ حرارت صفر سے نیچے چلا گیا تھا۔
موضوعات: cartoons, cold winter, شدید سردی
سبسکرائب کریں:
بلاگ کے مراسلات (Atom)






1 تبصرہ:
بہت خوب!
بہت اچھا لگا یہ کارٹون
تبصرہ کیجئے