قطر کی سب سے بڑی جامع مسجد - محمد بن عبدالوہاب سے موسوم - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2011/12/14

قطر کی سب سے بڑی جامع مسجد - محمد بن عبدالوہاب سے موسوم

امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے قطر کی سب سے بڑی جامع مسجد کو امام محمد بن عبدالوہاب (رحمۃ اللہ علیہ) کے نام سے موسوم کر دیا ہے۔ سرکاری سطح پر یہ اعلان کل بروز منگل 13/دسمبر/2011 کو قطر ایوان امیری نے جاری کیا ہے۔
بیان میں یہ وضاحت بھی کی گئی کہ :
دولۃ قطر ، امت کی نمایاں ہستیوں اور تہذیبی اقدار کو روشن کرنے والی شخصیتوں کے احیاء کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اور اسی تناظر میں مصلح امت شیخ محمد بن عبدالوہاب (رحمۃ اللہ علیہ) کے نام سے جامع مسجد کو موسوم کیا گیا ہے۔

اس جامع مسجد کا جملہ رقبہ 175,164 مربع میٹر بتایا گیا ہے۔ تین مرکزی دروازے اور 17 بغلی دروازے ہیں۔ مرکزی ہال کی چھت پر 28 بڑے گنبد اور اطراف میں 65 مزید چھوٹے گنبد نصب کئے گئے ہیں۔
ائرکنڈیشن مرکزی ہال میں بیک وقت 11 ہزار مصلی نماز ادا کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ ہال سے منسلک خصوصی گوشے میں 1200 خاتون نمازیوں کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے۔ مسجد میں ادائیگی نماز کیلئے مجموعی طور سے جملہ تیس (30) ہزار مصلیان کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔

1 تبصرہ: